پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2130. (389) باب ذكر القدر الذى جعل النبى صلى الله عليه وسلم بين مقامه الذى صلى فيه بين الكعبة وبين الجدار
اس مقدار اور فاصلے کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے نماز اور کعبہ شریف کی دیوار کے درمیان تھا
حدیث نمبر: 3011
حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَأَلْتُ بِلالا أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ:" فِي مَقْدَمِ الْبَيْتِ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْحَائِطِ ثَلاثَةُ أَذْرُعٍ، أَوْ قَدْرُ ثَلاثَةِ أَذْرُعٍ" ، شَكَّ أَبُو عَامِرٍ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کہاں پڑھی ہے؟ تو اُنھوں نے جواب دیا کہ آپ نے بیت الله شریف کے اگلے حصّے میں نماز پڑھی ہے۔ آپ کے اور کعبہ شریف کی دیودار کے درمیان تین ہاتھ یا تقریباً تین ہاتھ کا فاصلہ تھا۔ حدیث کے راوی ابوعامر کو ان الفاظ میں شک ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 3011]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 397، 468، 504، 505، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1329، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2942، 3008، 3009، 3010، 3011، 3016، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2220، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5866، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2023، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3063، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3851، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1747، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4550»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 3011 in Urdu
عبد الله بن عمر العدوي ← بلال بن رباح الحبشي