🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
235. ‏(‏2‏)‏ باب ذكر فرض الصلوات الخمس من عدد الركعة بلفظ خبر مجمل غير مفسر، بلفظ عام مراده خاص
پنجگانہ فرض نمازوں کی تعداد رکعات کا بیان، مجمل غیر مفسر روایت کے ساتھ جس کے الفاظ عام ہیں اور اس سے مراد خاص ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 303
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ الْعَطَّارُ ، نا سُفْيَانُ ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ ، تَقُولُ:" إِنَّ الصَّلاةَ أَوَّلُ مَا افْتُرِضَتْ رَكْعَتَانِ، فَأُقِرَّتْ صَلاةُ السَّفَرِ، وَأُتِمَّتْ صَلاةُ الْحَضَرِ" ، فَقُلْتُ لِعُرْوَةَ: فَمَا لَهَا كَانَتْ تُتِمُّ؟ فَقَالَ: إِنَّهَا تَأَوَّلَتْ مَا تَأَوَّلَ عُثْمَانُ. نا بِهِ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، بِمِثْلِهِ غَيْرُ، أَنَّهُ قَالَ فِي كُلِّهَا: عَنْ
حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو فرماتے ہوئے سنا کہ بیشک ابتداء میں نماز دورکعت فرض ہوئی تھی پھر سفر کی نماز (دورکعت) برقرار رکھی گئی اور حضر کی نماز (چار رکعت) مکمّل کر دی گئی۔ تومیں نے عروہ سے کہا کہ پھر کیا وجہ ہے کہ آپ (سفر میں) پوری نماز ادا کرتی ہیں تو اُنہوں نے جواب دیا وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی تاویل جیسی تاویل کرتی تھیں۔ امام صاحب اپنے استاد سعید بن عبدالرحمٰن مخزومی کی سند مذکورہ روایت ہی کی طرح بیان کرتے ہیں مگر اس میں «‏‏‏‏سمع، اخبرني» ‏‏‏‏ کی بجائے تمام جگہ «‏‏‏‏عن» ‏‏‏‏ سے روایت کی گئی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب‏:‏ الصلاة/حدیث: 303]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 350، 1090، 3935، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 685، ومالك فى (الموطأ) برقم: 486، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 303، 305، 944، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2736، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 452، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1198، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1550، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1725، وأحمد فى (مسنده) برقم: 26607»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله
Newعروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة فقيه مشهور
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← عروة بن الزبير الأسدي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة حافظ حجة
👤←👥عبد الجبار بن العلاء العطار، أبو بكر
Newعبد الجبار بن العلاء العطار ← سفيان بن عيينة الهلالي
صدوق حسن الحديث
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 303 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 303
فوائد:
➊ معراج کی رات نمازِ مغرب کے سوا باقی نمازیں دو دو رکعت فرض قرار پائی تھیں، البتہ ابتدائے فرضیت سے ہی نمازِ مغرب تین رکعت فرض قرار دی گئی تھی، اس لیے کہ یہ دن کی وتر نماز ہے۔
➋ ہجرت کے بعد نمازِ فجر و مغرب کے علاوہ حالتِ اقامت کی دیگر نمازوں کی رکعات چار چار فرض قرار پائیں، البتہ نمازِ فجر کی دو رکعت ہی فرض رہنے دی گئیں کیونکہ ان میں قراءت طویل ہوتی ہے اور نمازِ مغرب میں بھی اضافہ نہ کیا گیا۔
➌ پھر دوبارہ حالتِ سفر میں فرض نمازوں میں تخفیف ہوئی اور فجر و مغرب کے سوا باقی نمازیں حالتِ قصر میں دو دو رکعت فرض ہوئیں۔
البتہ فجر و مغرب کی نمازیں سفر و حضر میں اپنی اصل رکعات پر باقی ہیں۔
◈ ابنِ منذر رحمہ اللہ نے اس بات پر اجماع نقل کیا ہے کہ سفر میں فجر و مغرب میں تخفیف و قصر نہیں ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 303]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 303 in Urdu