صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2150. (409) باب العمرة عن الذى لا يستطيع العمرة من الكبر
جو شخص بڑھاپے کی وجہ سے عمرہ ادا نہ کرسکتا ہو اس کی طرف سے عمرہ ادا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 3040
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ سَلامٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ يُحَدِّثُ، عَنِ ابْنِ رَزِينٍ ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، وَلا الظَّعْنَ، قَالَ: " حُجَّ عَنْ أَبِيكَ، وَاعْتَمِرْ"
سیدنا ابن رزین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول، میرے والد صاحب بوڑھے شخص ہیں جو حج وعمرہ ادا کرنے اور سفر کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے والد کی طرف سے حج اورعمرہ ادا کرلو“۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 3040]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 549، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 3040، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3991، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1774، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2620، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1810، والترمذي فى (جامعه) برقم: 930، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2906، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8725، 8847، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2710، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16435»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 3040 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 3040
فوائد:
➊ جو شخص عمرہ کرنے سے قاصر ہو، وہ عمرہ کی ادائیگی میں بھی کسی دوسرے شخص کو نائب بنا سکتا ہے۔
➊ جو شخص عمرہ کرنے سے قاصر ہو، وہ عمرہ کی ادائیگی میں بھی کسی دوسرے شخص کو نائب بنا سکتا ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 3040]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 3040 in Urdu
عمرو بن أوس الطائي ← لقيط بن عامر العقيلي