🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2166. ‏(‏425‏)‏ باب ذكر عدد عمر رسول الله صلى الله عليه وسلم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کیے اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3071
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: قُلْتُ لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : كَمِ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" أَرْبَعَ عُمَرٍ، وَحَجَّ حَجَّةً وَاحِدَةً، وَعُمْرَتُهُ مَعَ حَجَّتِهِ"
حضرت قتاده رحمه الله بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے ہیں، اُنھوں نے فرمایا کہ آپ نے چار عمرے کیے ہیں اور صرف ایک حج کیا ہے، آپ کا ایک عمرہ آپ کے حج کے ساتھ تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر العمرة وشرائعها وسننها وفضائلها/حدیث: 3071]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1778، 1779، 1780، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1253، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 3071، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3764، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1994، والترمذي فى (جامعه) برقم: 815 م، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1828، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8799، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12567»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب
Newقتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة ثبت مشهور بالتدليس
👤←👥همام بن يحيى العوذي، أبو عبد الله، أبو بكر
Newهمام بن يحيى العوذي ← قتادة بن دعامة السدوسي
ثقة
👤←👥أبو داود الطيالسي، أبو داود
Newأبو داود الطيالسي ← همام بن يحيى العوذي
ثقة حافظ غلط في أحاديث
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← أبو داود الطيالسي
ثقة حافظ
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 3071 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 3071
فوائد:
خلاصۂ کلام یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بالاتفاق چار عمرے کیے ہیں۔
➊ پہلا عمرہ حدیبیہ کے سال ذوالقعدہ چھ ہجری کو ہوا کہ مسلمانوں کو عمرہ سے روک دیا گیا اور وہ حلال ہو گئے، یہ باقاعدہ عمرہ تو نہیں تھا لیکن اسے پہلا عمرہ شمار کیا گیا۔
➋ دوسرا عمرہ ذوالقعدہ سات ہجری کو ادا کیا، اسے عمرہ قضا کا نام دیا گیا۔
➌ تیسرا عمرہ ذوالقعدہ آٹھ ہجری کو فتح مکہ کے سال انجام دیا۔
➍ چوتھا عمرہ حجۃ الوداع کے موقع پر ادا کیا۔ [شرح النووي: 235/8]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 3071]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 3071 in Urdu