صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2167. (426) بَابُ فَضْلِ الْعُمْرَةِ وَتَكْفِيرِ الذُّنُوبِ الَّتِي يَرْتَكِبُهَا الْمُعْتَمِرُ بَيْنَ الْعُمْرَتَيْنِ
عمرہ کرنے کی فضیلت کا بیان۔ عمرہ کرنے والے کے ایک عمرے سے دوسرے عمرے تک جتنے گناہ ہوتے ہیں وہ سب معاف کردئیے جاتے ہیں
حدیث نمبر: 3072
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْعُمْرَةُ إِلَى الْعُمْرَةِ كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهُمَا، وَالْحَجُّ الْمَبْرُورُ لَيْسَ لَهُ جَزَاءٌ، إِلا الْجَنَّةُ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمرہ ان تمام گناہوں کا کفّارہ بنتا ہے جو موجودہ عمرے اور گزشتہ عمرے کے دوران سرزد ہوئے ہوں اور حج مبرور کا بدل تو صرف جنّت ہی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر العمرة وشرائعها وسننها وفضائلها/حدیث: 3072]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1773، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1349، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1257، وابن الجارود فى "المنتقى"، 551، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2513، 3072، 3073، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3695، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2888، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8815، والترمذي فى (جامعه) برقم: 933، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7471، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1032»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 3072 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 3072
فوائد:
◈ ان احادیث میں عمرہ کی فضیلت کا بیان ہے اور عمرہ دو عمروں کے درمیانی وقفہ میں ہونے والے گناہوں کا کفارہ ہے۔ [شرح النووي: 9/18]
◈ ان احادیث میں عمرہ کی فضیلت کا بیان ہے اور عمرہ دو عمروں کے درمیانی وقفہ میں ہونے والے گناہوں کا کفارہ ہے۔ [شرح النووي: 9/18]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 3072]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 3072 in Urdu
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي