🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
314. ‏(‏81‏)‏ باب التكبير لافتتاح الصلاة‏.‏
نماز شروع کرنے کے لیے اللہ اکبر کہنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 461
نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، وَيَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَدَخَلَ رَجُلٌ فَصَلَّى، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ، حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلاثًا مِرَارٍ"، فَقَالَ الرَّجُلُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أَعْلَمُ غَيْرَ هَذَا، فَقَالَ: " إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلاةِ فَكَبِّرْ، ثُمَّ اقْرَأْ بِمَا تَيَسَّرَ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ، ثُمَّ ارْكَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ رَاكِعًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَعْتَدِلَ قَائِمًا، ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ جَالِسًا، وَافْعَلْ ذَلِكَ فِي صَلاتِكَ كُلِّهَا" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد) ایک شخص آیا، اُس نے نماز پڑھی (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام عرض کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کے سلام کا جواب دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: واپس جاؤ اور نماز پڑھو کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔ (وہ دوبارہ پڑھ کر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر وہی ارشاد فرمایا) حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار ایسے کیا (اُسے واپس لوٹا دیا اور اُس نے نماز پڑھی) تو اُس شخص نے عرض کی کہ (اے اللہ کے رسول) اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق دے کر مبعوث فرمایا ہے میں اس کے علاوہ (نماز کا طریقہ) نہیں جانتا (لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے درست طریقہ سکھا دیں) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز کے لئے (قبلہ رُخ) کھڑے ہو تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہو، پھرجوحصّہ تمہیں قرآن مجید سے آسان لگے اُس کی تلاوت کرو پھر پورے اطمینان و سکون سے رکوع کرو، اُٹھو حتیٰ کہ اعتدال کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ، پھر مکمّل اطمینان و سکون کے ساتھ سجدہ کرو پھر سجدہ سے سر اُٹھاؤ تو پورے اطمینان سے بیٹھ جاؤ۔ اور اپنی پوری نماز میں اسی طرح (اطمینان و سکون اختیار) کرو۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہ بندار کی روایت ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 461]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 757، 793، 6251، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 397، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 454، 461، 590، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1890، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 883، وأبو داود فى (سننه) برقم: 856، والترمذي فى (جامعه) برقم: 303، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1060، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2295، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9766»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥كيسان المقبري، أبو سعيد
Newكيسان المقبري ← أبو هريرة الدوسي
ثقة ثبت
👤←👥سعيد بن أبي سعيد المقبري، أبو سعيد، أبو سعد
Newسعيد بن أبي سعيد المقبري ← كيسان المقبري
ثقة
👤←👥عبيد الله بن عمر العدوي، أبو عثمان
Newعبيد الله بن عمر العدوي ← سعيد بن أبي سعيد المقبري
ثقة ثبت
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← عبيد الله بن عمر العدوي
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥عبد الرحمن بن بشر العبدي، أبو محمد
Newعبد الرحمن بن بشر العبدي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة
👤←👥يحيى بن حكيم المقوم، أبو سعيد
Newيحيى بن حكيم المقوم ← عبد الرحمن بن بشر العبدي
ثقة حافظ مصنف
👤←👥أحمد بن عبدة الضبي، أبو عبد الله
Newأحمد بن عبدة الضبي ← يحيى بن حكيم المقوم
ثقة
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← أحمد بن عبدة الضبي
ثقة حافظ
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 461 in Urdu