صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
348. (115) بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ.
صبح کی نماز میں قرأت کا بیان
حدیث نمبر: 527
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ . ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ ، عَنْ عَمِّهِ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ ، سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ بِسُورَةِ ق، وَسَمِعْتُهُ يَقْرَأُ: وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ سورة ق آية 10"
جناب زیاد بن علاقہ اپنے چچا سیدنا قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صبح کی نماز میں «سورة ق» پڑھتے ہوئے سنا۔ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو «وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ» [ سورة ق ] پڑھتے ہوئے سنا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 527]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 457، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 527، 1591، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1814، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3749، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 949، والترمذي فى (جامعه) برقم: 306، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1334، 1335، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 816، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4080، 4081، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19205، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1352، والحميدي فى (مسنده) برقم: 846»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 527 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 527
فوائد:
یہ حدیث بھی سابقہ موقف کو تقویت دیتی ہے کہ آپ کا معمول نماز فجر میں لمبی قرأت کا اہتمام ہی تھا۔
یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعد میں نماز فجر میں لمبی قرأت ترک کر دی تھی۔
یہ حدیث بھی سابقہ موقف کو تقویت دیتی ہے کہ آپ کا معمول نماز فجر میں لمبی قرأت کا اہتمام ہی تھا۔
یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعد میں نماز فجر میں لمبی قرأت ترک کر دی تھی۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 527]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 527 in Urdu
زياد بن علاقة الثعلبي ← قطبة بن مالك الثعلبي