🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
364. ‏(‏131‏)‏ بَابُ السُّجُودِ فِي النَّجْمِ‏.‏
سورہ نجم میں سجدہ تلاوت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 553
نا بُنْدَارٌ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، أنا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الأَسْوَدَ ، يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ " قَرَأَ النَّجْمَ فَسَجَدَ فِيهَا ، وَسَجَدَ مَنْ كَانَ مَعَهُ، غَيْرَ أَنَّ شَيْخًا أَخَذَ كَفًّا مِنْ حَصًى أَوْ تُرَابٍ فَرَفَعَهُ إِلَى جَبْهَتِهِ، وَقَالَ: يَكْفِينِي هَذَا". قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ قُتِلَ كَافِرًا
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «‏‏‏‏سورۃ النجم» ‏‏‏‏ پڑھی تو اس میں سجدہ کیا سوائے ایک بوڑھے شخص کے، اُس نے ایک مُٹھّی کنکریاں یا مٹّی لی اور اُسے اپنی پیشانی کی طرف بلند کرکے (اُس پر لگا لیا اور سجدہ نہ کیا) اور کہا کہ مجھے یہی کافی ہے۔ سیدنا عبداﷲ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یقیناً میں نے اُسے بعد میں دیکھا کہ وہ کافر ہونے کی حالت میں قتل کر دیا گیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 553]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1067، 1070، 3853، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 576، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 553، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2764، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 958، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1406، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1506، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3773، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3757»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن مسعود، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥الأسود بن يزيد النخعي، أبو عبد الرحمن، أبو عمرو
Newالأسود بن يزيد النخعي ← عبد الله بن مسعود
مخضرم
👤←👥أبو إسحاق السبيعي، أبو إسحاق
Newأبو إسحاق السبيعي ← الأسود بن يزيد النخعي
ثقة مكثر
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← أبو إسحاق السبيعي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥محمد بن جعفر الهذلي، أبو عبد الله، أبو بكر
Newمحمد بن جعفر الهذلي ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← محمد بن جعفر الهذلي
ثقة حافظ
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 553 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 553
فوائد:
➊ سورۂ نجم میں سجدۂ تلاوت مشروع و مسنون ہے۔
➋ آیتِ سجدہ کی تلاوت کرنے پر قارئین اور سامعین تمام کے لیے سجدۂ تلاوت کرنا مستحب فعل ہے۔
➌ سجدۂ تلاوت نہ کرنے والا مشرک امیہ بن خلف تھا۔
➍ وہ شخص جس نے سجدہ نہیں کیا تھا اور مٹی لے کر اپنی پیشانی پر لگائی تھی اور کفر کی حالت میں مر گیا تھا وہ امیہ بن خلف تھا، یہ حضرت عبد اللہ کا قول ہے۔ [صحيح البخاري، كتاب التفسير، سورة النجم، حدیث: 4863]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 553]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 553 in Urdu