صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
410. (177) باب وضع اليدين على الأرض فى السجود إذ هما يسجدان كسجود الوجه.
سجدے میں دونوں ہاتھ زمین پر رکھنے کا بیان کیونکہ وہ دونوں چہرے کے سجدے کی طرح سجدہ کرتے ہیں
حدیث نمبر: 630
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، وَمُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، أنا أَيُّوبُ ، وَقَالَ الْمُؤَمَّلُ: عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، رَفَعَهُ، قَالَ:" إِنَّ الْيَدَيْنِ تَسْجُدَانِ كَمَا يَسْجُدُ الْوَجْهُ، فَإِذَا وَضَعَ أَحَدُكُمْ وَجْهَهُ، فَلْيَضَعْ يَدَيْهِ، وَإِذَا رَفَعَهُ، فَلْيَرْفَعْهُمَا"
سیدنا ابن عمررضی اللہ عنہما مرفوع روایت بیان کرتے ہیں کہ بلاشبہ دونوں ہاتھ سجدہ کرتے ہیں جس طرح چہرہ سجدہ کرتا ہے۔ لہٰذا جب تم میں سے کوئی شخص اپنا چہرہ (زمین پر) رکھے تو اپنے دونوں ہاتھ بھی رکھے اور جب چہرے کو اُٹھائے تو اُسے ان دونوں کو بھی اُٹھانا چاہیے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 630]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 563، وابن الجارود فى "المنتقى"، 224، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 630، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 829، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1091، وأبو داود فى (سننه) برقم: 892، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2683، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4588»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 630 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 630
فوائد:
یہ حدیث دلیل ہے کہ دونوں ہاتھ اعضائے سجود میں شامل ہیں اور صحتِ نماز کے لیے ہاتھوں اور چہرے کا سجدہ لازم ہے۔
یہ حدیث دلیل ہے کہ دونوں ہاتھ اعضائے سجود میں شامل ہیں اور صحتِ نماز کے لیے ہاتھوں اور چہرے کا سجدہ لازم ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 630]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 630 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي