یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. (48) باب الرخصة فى البول فى الطساس
پیالے یا تھال میں پیشاب کرنے کی رخصت ہے
حدیث نمبر: 65
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمٌ يَعْنِي ابْنَ أَخْضَرَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كُنْتُ مُسْنِدَةً النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى صَدْرِي، دَعَا بِطَسْتٍ فَبَالَ فِيهَا، ثُمَّ مَالَ فَمَاتَ"
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سینے کے ساتھ ٹیک لگوائی ہوئی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پیالہ منگوایا اور اس میں پیشاب کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (ایک طرف) جُھک گئےاور فوت ہو گئے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الآداب المحتاج إليها في إتيان الغائط والبول إلى الفراغ منها/حدیث: 65]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2741، 4459، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1636، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 65، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6603، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 33، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1626، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 485، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24673، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 31587»
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
4459
| دعا بالطست فانخنث فمات فما شعرت فكيف أوصى إلى علي |
سنن النسائى الصغرى |
33
| دعا بالطست ليبول فيها فانخنثت نفسه |
سنن النسائى الصغرى |
3654
| دعا بالطست ليبول فيها فانخنثت نفسه وما أشعر فإلى من أوصى |
صحيح ابن خزيمة |
65
| دعا بطست فبال فيها ثم مال فمات |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 65 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ : 65
فوائد:
امیمہ بنت رقیقہ بیان کرتی ہیں:
«كَانَ لِلنَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَدَحٌ مِنْ عِيْدَانِ تَحْتَ سَرِيرِهِ يَبُولُ فيه بالليل»
”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چارپائی کے نیچے کھجور کی لکڑی کا برتن تھا، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت پیشاب کرتے تھے۔“
[ابوداؤد: 24، نسائي: 32، صحيح الجامع: 4832، صحيح]
شوکانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ حدیث دلیل ہے کہ رات کے وقت پیشاب کے لیے برتن رکھنا جائز ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ [نيل الاوطار: 99/1]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 65]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 33
طشت میں پیشاب کرنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ لوگ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مرض الموت میں) علی رضی اللہ عنہ کو وصی بنایا، حقیقت یہ ہے کہ آپ نے تھال منگوایا کہ اس میں پیشاب کریں، مگر (اس سے قبل ہی) آپ کا جسم ڈھیلا پڑ گیا۔ (آپ فوت ہو گئے) مجھے پتہ بھی نہ چلا، تو آپ نے کس کو وصیت کی؟ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 33]

33۔ اردو حاشیہ:
➊ «طست» ایک تھال کی طرح کا برتن ہوتا تھا جس کا پیندہ قریب ہوتا تھا اور منہ کھلا۔ اس قسم کے برتن میں پیشاب کرنے سے چھینٹے پڑنے کا احتمال ہوتا ہے، اس لیے یہ باب قائم فرمایا کہ اگر احتیاط سے پیشاب کیا جائے، چھینٹے نہ پڑیں تو کوئی حرج نہیں۔
➋ اس حدیث میں وصیت سے وصیت خلافت مراد ہے جیسا کہ روا فض کا عقیدہ ہے، اسی لیے وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ”وصی“ کہتے ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا مقصد یہ ہے کہ وصیت تو وفات کے وقت ہوتی ہے اور اس وقت آپ کا سر مبارک میری گود میں تھا۔ وہیں آپ کی وفات ہوئی۔ [صحیح البخاري، الجنائز، حدیث: 1389]
لہٰذا وصیت کب کی؟ اور کس کو کی؟ یعنی آپ نے کوئی وصیت نہیں کی، نہ آپ کو اس کا موقع ہی ملا۔

[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 33]
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3654
کیا نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے کوئی وصیت کی تھی؟
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ کو وصیت کی (اس وقت آپ کی حالت اتنی خراب تھی کہ) آپ نے پیشاب کرنے کے لیے طشت منگوایا کہ اتنے میں آپ کے اعضاء ڈھیلے پڑ گئے (روح پرواز کر گئی) اور میں نہ جان سکی تو آپ نے کس کو وصیت کی؟ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الوصايا/حدیث: 3654]

اردو حاشہ:
حضرت عائشہؓ کا مقصود یہ ہے کہ میں وفات سے قبل ہمہ وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مصروف رہی۔ وفات سے کئی دن پہلے آپ میرے گھر منتقل ہوچکے تھے۔ اگر آپ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو وصیت فرماتے تو مجھے لازماً علم ہوتا‘ اور پھر عین وفات کے وقت تو آپ میری گود میں تھے‘ نیز مالی وصیت تو آپ نے کرنی ہی نہیں تھی کیونکہ آپ نے مال چھوڑا ہی نہیں۔ باقی رہی کتاب وسنت کی وصیت تو وہ سب مسلمانوں کے لیے تھی نہ کہ صرف حضرت علی کے لیے۔ اور اگر خلافت مراد ہو تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کبھی ایسی وصیت کا دعویٰ بھی نہیں فرمایا‘ لہٰذا یہ صرف پراپیگنڈہ تھا۔

[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3654]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4459
4459. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، ان کے پاس ذکر ہوا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی ؓ کو کوئی خاص وصیت کی ہے۔ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا: یہ کون کہتا ہے؟ میں خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھی، آپ میرے سینے سے ٹیک لگائے ہوئے تھے۔ آپ نے طشت منگوایا، پھر ایک طرف جھک گئے اور آپ کی وفات ہو گئی۔ اس وقت مجھے بھی معلوم نہیں ہوا، پھر حضرت علی ؓ کو آپ نے کب وصی بنا دیا؟ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4459]
حدیث حاشیہ:
1۔
وصیت اگر ہو سکتی تھی تو زندگی کے آخری لمحات میں ہو سکتی تھی۔
آخری وقت کی وصیت کا حضرت عائشہ ؓ انکار کر رہی ہیں اس کے باوجود اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے کوئی وصیت کی ہوتی تو صحابہ میں سے کسی نے تو اسے سنا ہوتا۔
کوئی اسے بیان کرتا، حالانکہ کتب حدیث میں وصیت مزعومہ کے متعلق کوئی بھی روایت وحکایت منقول نہیں ہے۔
ایسے حالات میں حضرت علی ؓ "وصي رسول اللہ" کیسے بن گئے؟ 2۔
خود حضرت علی ؓ کی تصریحات ہیں کہ وصیت کے متعلق ہماری کوئی خصوصیت نہیں ہے۔
حضرت علی ؓ اپنا صحیفہ دکھایا کرتے تھے جس میں احکام صدقات ودیات وغیرہ تھے۔
اس میں بھی خلافت وغیرہ کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4459]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 65 in Urdu
الأسود بن يزيد النخعي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق