صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
443. (210) باب الجلوس بعد رفع الرأس من السجدة الثانية قبل القيام إلى الركعة الثانية [و] إلى الركعة الرابعة.
دوسرے سجدے سے سراٹھانے کے بعد، دوسری یا چوتھی رکعت کے لیے اٹھنے سے پہلے بیٹھنے کا بیان
حدیث نمبر: 685
نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَحَدُهُمْ أَبُو قَتَادَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ اعْتَدَلَ قَائِمًا، فَذَكَرَ بَعْضَ الْحَدِيثِ، وَقَالَ: ثُمَّ هَوَى إِلَى الأَرْضِ سَاجِدًا، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ"، ثُمَّ جَافَى عَضُدَيْهِ عَنْ إِبْطَيْهِ، وَفَتَحَ أَصَابِعَ رِجْلَيْهِ، ثُمَّ ثَنَى رِجْلَهُ الْيُسْرَى، وَقَعَدَ عَلَيْهَا، وَاعْتَدَلَ حَتَّى يَرْجِعَ كُلُّ عَظْمٍ مِنْهُ إِلَى مَوْضِعِهِ، ثُمَّ هَوَى سَاجِدًا، وَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ"، ثُمَّ ثَنَى رِجْلَهُ وَقَعَدَ فَاعْتَدَلَ، حَتَّى يَرْجِعَ كُلُّ عَظْمٍ إِلَى مَوْضِعِهِ، ثُمَّ نَهَضَ"
حضرت محمد بن عطاء، سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے اُن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دس صحابہ کرام کی موجودگی میں فرماتے ہوئے سنا، اُن میں ایک سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ وہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو بالکل سیدھے کھڑے ہو جاتے۔ پھر باقی حدیث ذکر کی، فرمایا پھر آپ سجدے کے لئے زمین کی طرف جُھکے پھر کہا «اللهُ أَكْبَرُ» پھر اپنے بازوؤں کو اپنے پہلوؤں سے دور رکھا اور اپنے پاؤں کی انگلیاں کھولیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا بایاں پاؤں موڑا اور اُس پر بیٹھ گئے اور اطمینان کے ساتھ بیٹھ گئے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر ہڈی اپنی جگہ لوٹ گئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (دوسرے) سجدے کے لئے جُھکے اور «اللهُ أَكْبَرُ» کہا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پاؤں موڑا اور اعتدال کے ساتھ بیٹھ گئے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پلٹ گئی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 685]
تخریج الحدیث:
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 685 in Urdu
محمد بن عمرو العامري ← عبد الرحمن بن سعد الساعدي