🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
443. ‏(‏210‏)‏ بَابُ الْجُلُوسِ بَعْدَ رَفْعِ الرَّأْسِ مِنَ السَّجْدَةِ الثَّانِيَةِ قَبْلَ الْقِيَامِ إِلَى الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ ‏[‏وَ‏]‏ إِلَى الرَّكْعَةِ الرَّابِعَةِ‏.‏
دوسرے سجدے سے سراٹھانے کے بعد، دوسری یا چوتھی رکعت کے لیے اٹھنے سے پہلے بیٹھنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 686
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُصَلِّي، فَإِذَا كَانَ فِي وِتْرٍ مِنْ صَلاتِهِ لَمْ يَنْهَضْ حَتَّى يَسْتَوِي جَالِسًا"
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی نماز کی وتر (طاق) رکعت میں ہوتے تو اُس وقت تک نہ اُٹھتے جب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم برابر نہ بیٹھ جاتے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 686]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 823، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 686، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1934، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1151، وأبو داود فى (سننه) برقم: 844، والترمذي فى (جامعه) برقم: 287، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2802، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1310»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥مالك بن الحويرث الليثي، أبو سليمانصحابي
👤←👥عبد الله بن زيد الجرمي، أبو كلابة، أبو قلابة
Newعبد الله بن زيد الجرمي ← مالك بن الحويرث الليثي
ثقة
👤←👥خالد الحذاء، أبو المنازل، أبو عبد الله
Newخالد الحذاء ← عبد الله بن زيد الجرمي
ثقة
👤←👥هشيم بن بشير السلمي، أبو معاوية
Newهشيم بن بشير السلمي ← خالد الحذاء
ثقة ثبت كثير التدليس والإرسال الخفي
👤←👥علي بن حجر السعدي، أبو الحسن
Newعلي بن حجر السعدي ← هشيم بن بشير السلمي
ثقة حافظ
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 686 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 686
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ جلسہ استراحت پہلی اور تیسری رکعت میں دوسرے سجدے کے بعد اگلی رکعت کے لیے اٹھنے سے قبل بیٹھنا مشروع و مسنون فعل ہے۔
◈ یہ امام شافعی اور بعض محدثین کا موقف ہے۔ [نیل الأوطار: 280/2]
➋ حدیثِ مالک بن حویرث ان لوگوں کے موقف کی قوی دلیل ہے جو جلسہ استراحت کی مشروعیت کے قائل ہیں۔
اس کی مشروعیت کا موقف ہی راجح ہے، نیز اس بارے میں احناف کے اعتراضات ناقابلِ التفات ہیں۔ [تحفة الأحوذي: 121/2]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 686]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 686 in Urdu