علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
476. (243) باب جامع الدعاء بعد السلام فى دبر الصلاة.
نماز سے سلام پھیرنے کے بعد جامع دعا پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 745
نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَرْوَانَ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ كَعْبًا حَلَفَ لَهُ بِالَّذِي فَلَقَ الْبَحْرَ لِمُوسَى، إِنَّا نَجِدُ فِي التَّوْرَاةِ أَنَّ دَاوُدَ نَبِيَّ اللَّهِ كَانَ إِذَا انْصَرَفَ مِنْ صَلاتِهِ، قَالَ:" اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي جَعَلْتَهُ لِي عِصْمَةً، وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي جَعَلْتَ فِيهَا مَعَاشِي، اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَأَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ نِقْمَتِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ، اللَّهُمَّ لا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ" . قَالَ: وَحَدَّثَنِي كَعْبٌ ، أَنَّ صُهَيْبًا صَاحِبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَدَّثَهُ، أَنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُهُنَّ عِنْدَ انْصِرَافِهِ مِنْ صَلاتِهِ
حضرت عطا بن ابی مروان اپنے والد بزرگوار سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا کعب رضی اللہ عنہ نے اُن کے لئے اس ذات کی قسم کھائی جس نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے لئے سمندر کو پھاڑ (کر راستہ بنا) دیا تھا، کہ بیشک ہم تورات میں یہ پاتے ہیں کہ اللہ کے نبی داؤد علیہ السلام جب اپنی نماز سے فارغ ہوتے تھے تو یہ دعا پڑھتے، «اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي جَعَلْتَهُ لِي عِصْمَةً وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَاىَ الَّتِي جَعَلْتَ فِيهَا مَعَاشِي اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَأَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ نِقْمَتِكَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ» ”اے اللہ، میرے لئے میرے دین کی اصلاح فرما دے جسے تو نے میرے لئے (آخرت میں عذاب سے) بچاؤ کا سبب بنایا ہے، اور میرے لئے میری دنیا کی اصلاح فرما دے جس میں تُو نے میرے لئے معیشت کے اسباب مہیا کیے ہیں۔ اے اللہ، میں تیرے غصّے سے تیری رضا اور خوشنوی کی پناہ میں آتا ہوں، اور تیرے عذاب اور ناراضگی سے تیری بخشش و درگزر کی پناہ میں آتا ہوں، اور میں تجھ سے تیری ہی پناہ طلب کرتا ہوں۔ اے اللہ، جو نعمت تُو عطا کر دے اُسے کوئی روک نہیں سکتا اور جسے تُو روک لے اُسے کوئی عطا کرنے کی طاقت نہیں رکھتا اور تجھ سے کسی مال و دولت والے کو اُس کا مالدار ہونا نفع نہیں دے گا۔“ کہتے ہیں اور مجھے سیدنا کعب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے انہیں بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز سے فارغ ہو کر یہ دعا پڑھتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 745]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 745، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2026، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1345، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1270، 9888، والبزار فى (مسنده) برقم: 2092، والطبراني فى(الكبير) برقم: 7298»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 745 in Urdu
كعب الأحبار ← صهيب الرومي