🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
477. ‏(‏244‏)‏ باب التعوذ بعد السلام من الصلاة‏.‏
نماز سے سلام پھیرنے کے بعد پناہ طلب کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 746
نا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلَكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، وَعَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ الأَزْدِيِّ ، قَالا: كَانَ سَعْدٌ يُعَلِّمُ بَنِيهِ هَؤُلاءِ الْكَلِمَاتِ كَمَا يُعَلِّمُ الْمُكْتِبُ الْغِلْمَانَ، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَعَوَّذُ بِهِنَّ دُبُرَ الصَّلاةِ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ"
حضرت معصب بن سعد اور عمرو بن میمون ازدی دونوں بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ اپنی اولاد کو یہ کلمات دُعا اسی طرح سکھاتے تھے جس طرح استاد اپنے شاگردوں کو سکھاتا ہے، وہ فرماتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے بعد ان کلمات کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے تھے «‏‏‏‏اللَّهُمَّ إنِّي أعُوذُ بِكَ مِنَ البُخْلِ، وَأَعوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ، وَأعُوذُ بِكَ أنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ العُمُرِ، وَأعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ» ‏‏‏‏ اے اللہ، میں بخل و کنجوسی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور میں بُزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور میں بیکار عمر کی طرف لوٹائے جانے سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں، میں دنیا کے فتنے میں مبتلا ہونے سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور میں عذاب قبر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 746]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2822، 6365، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 746، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1004، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5460، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3567، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1607»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سعد بن أبي وقاص الزهري، أبو إسحاقصحابي
👤←👥عمرو بن ميمون الأودي، أبو يحيى، أبو عبد الله
Newعمرو بن ميمون الأودي ← سعد بن أبي وقاص الزهري
ثقة
👤←👥مصعب بن سعد الزهري، أبو زرارة
Newمصعب بن سعد الزهري ← عمرو بن ميمون الأودي
ثقة
👤←👥عبد الملك بن عمير اللخمي، أبو عمرو، أبو عمر
Newعبد الملك بن عمير اللخمي ← مصعب بن سعد الزهري
صدوق حسن الحديث
👤←👥شيبان بن عبد الرحمن التميمي، أبو معاوية
Newشيبان بن عبد الرحمن التميمي ← عبد الملك بن عمير اللخمي
ثقة
👤←👥عبيد الله بن موسى العبسي، أبو محمد
Newعبيد الله بن موسى العبسي ← شيبان بن عبد الرحمن التميمي
ثقة يتشيع
👤←👥محمد بن عثمان العجلي، أبو عبد الله، أبو جعفر
Newمحمد بن عثمان العجلي ← عبيد الله بن موسى العبسي
ثقة
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 746 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 746
فوائد:
دیگر مسنون ادعیہ کی طرح نماز کے آخر میں اس مسنون دعا کا اہتمام بھی مستحب فعل ہے۔
نیز نماز کے آخر میں اور بعد از سلام ادعیہ نہایت اثر انگیز اور دینی اور دنیوی فلاح پر مشتمل ہیں اور ان ادعیہ و اذکار کا اہتمام انسانی زندگی پر خوشگوار اثرات چھوڑتا ہے۔
لہذا اس عمل میں سستی و کاہلی کے بجائے نہایت انہماک سے ان پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 746]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 746 in Urdu