صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
569. (336) باب ذكر الدليل على أن الإشارة فى الصلاة بما يفهم عن المشير لا يقطع الصلاة ولا يفسدها
اس بات کی دلیل کا بیان کہ نماز میں ایسا اشارہ جو مشیر سے سمجھ لیا جائے، وہ نماز کو توڑتا یا فاسد نہیں کرتا
حدیث نمبر: 887
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرِ بْنِ رِبْعِيٍّ الْقَيْسِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أنا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَإِذَا سَجَدَ وَثَبَ الْحَسَنُ، وَالْحُسَيْنُ عَلَى ظَهْرِهِ، فَإِذَا مَنَعُوهُمَا أَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنْ دَعُوهُمَا، فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ وَضَعَهُمَا فِي حِجْرِهِ، فَقَالَ:" مَنْ أَحَبَّنِي فَلْيُحِبَّ هَذَيْنِ"
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے ہوتے تو جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تو سیدنا حسن اور حسین رضی اللہ عنہما اچھل کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کمر پر بیٹھ جاتے، جب صحابہ کرام اُن دونوں کو منع کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام کو اشارہ کرتے کہ انہیں چھوڑ دو (جو کرتے ہیں کرنے دو)، پھر جب نماز مکمّل کی تو دونوں کو اپنی گود میں بٹھایا اور فرمایا: ”جسے میرے ساتھ محبت ہے وہ ان دونوں سے بھی محبت کرے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأفعال المباحة فى الصلاة/حدیث: 887]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، خرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 887، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6970، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8114، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3477، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5017»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 887 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 887
فوائد:
➊ نماز میں کسی غلط کام پر تنبیہ کے لیے اشارہ کرنا جائز ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دوران نماز اشارہ کرنا معمول تھا۔
➋ نیز ایسا اشارہ جس سے مقصودِ اشارہ سمجھ آ جائے، اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔
➊ نماز میں کسی غلط کام پر تنبیہ کے لیے اشارہ کرنا جائز ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دوران نماز اشارہ کرنا معمول تھا۔
➋ نیز ایسا اشارہ جس سے مقصودِ اشارہ سمجھ آ جائے، اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 887]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 887 in Urdu
زر بن حبيش الأسدي ← عبد الله بن مسعود