🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
621. (388) باب الرخصة فى الجمع بين الصلاتين فى الحضر فى المطر
حضر میں بارش کی وجہ سے دو نمازوں کو جمع کرنے کی رخصت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 971
نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ ثَمَانِيًا، وَسَبْعًا جَمِيعًا، قُلْتُ: لِمَ فَعَلَ ذَلِكَ؟ قَالَ: أَرَادَ أَنْ لا يُحْرِجَ أُمَّتَهُ، قَالَ: وَهُوَ مُقِيمٌ مِنْ غَيْرِ سَفَرٍ، وَلا خَوْفٍ" . نَا الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بِمِثْلِهِ. وَقَالَ: فِي غَيْرِ خَوْفٍ وَلا سَفَرٍ، وَقَالَ سَعِيدٌ: فَقُلْتُ لابْنِ عَبَّاسٍ: لِمَ فَعَلَ ذَلِكَ؟ قَالَ: أَرَادَ أَنْ لا يُحْرَجَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِهِ، وَهَكَذَا حَدَّثَنَا بِهِ عَبْدُ الْجَبَّارِ مَرَّةً
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ منوّرہ میں آٹھ رکعات (ظہر و عصر) اور سات رکعات (مغرب و عشاء) جمع کر کے پڑھی ہیں۔ میں نے عرض کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے کیوں کیا۔ اُنہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمّت تنگی اور مشقّت میں نہ پڑھ جائے۔ حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مدینہ منوّرہ میں) قیام پذیر تھے، سفر اور خوف کی حالت میں نہیں تھے۔ جناب سفیان کی روایت میں بھی یہ الفاظ ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوف اور سفر کی حالت میں نہیں تھے۔ جناب سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح نمازوں کو جمع کیوں کیا؟ تو انہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمّت کا کوئی شخص تنگی اور تکلیف محسوس نہ کرے ـ جناب عبدالجبار نے بھی ہمیں ایک مرتبہ اس طرح روایت بیان کی تھی ـ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الفريضة فى السفر/حدیث: 971]
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمدثقة حافظ حجة
👤←👥سعيد بن عبد الرحمن القرشي، أبو عبيد الله
Newسعيد بن عبد الرحمن القرشي ← سفيان بن عيينة الهلالي
ثقة
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباس
Newعبد الله بن العباس القرشي ← سعيد بن عبد الرحمن القرشي
صحابي
👤←👥سعيد بن جبير الأسدي، أبو محمد، أبو عبد الله
Newسعيد بن جبير الأسدي ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن مسلم القرشي، أبو الزبير
Newمحمد بن مسلم القرشي ← سعيد بن جبير الأسدي
صدوق إلا أنه يدلس
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← محمد بن مسلم القرشي
ثقة حافظ حجة
👤←👥عبد الجبار بن العلاء العطار، أبو بكر
Newعبد الجبار بن العلاء العطار ← سفيان بن عيينة الهلالي
صدوق حسن الحديث