صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
626. (393) بَابُ صَلَاةِ الْمَرِيضِ جَالِسًا إِذَا لَمْ يَقْدِرْ عَلَى الْقِيَامِ
بیمار شخص کھڑا نہ ہو سکتا ہو تو اس کے بیٹھ کر نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 977
نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، نَا الزُّهْرِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، ح وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، قَالَ عَلِيٌّ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، وَقَالَ الآخَرُونَ: ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، وَهَذَا حَدِيثُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، قَالَ:" سَقَطَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فَرَسٍ، فَجُحِشَ شِقُّهُ الأَيْمَنُ، فَدَخَلْنَا نَعُودُهُ، فَحَضَرَتِ الصَّلاةُ، فَصَلَّى بِنَا قَاعِدًا"
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے سے گر پڑے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دایاں پہلو زخمی ہو گیا ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تیمارداری کے لئے حاضر ہوئے تو نماز کا وقت ہوگیا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھ کر ہمیں نماز پڑھائی ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 977]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 378، 689، 732، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 411، ومالك فى (الموطأ) برقم: 446، وابن الجارود فى "المنتقى"، 253، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 977، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1908، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 793، وأبو داود فى (سننه) برقم: 601، والترمذي فى (جامعه) برقم: 361، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 876، 1238، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2662، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12257»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 977 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 977
فوائد:
➊ قیام پر قادر شخص کے لیے فرض نماز کھڑے ہو کر پڑھنا واجب ہے۔
فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَىٰ وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ﴾
”نمازوں کی حفاظت کرو، بالخصوص درمیانی نماز کی اور اللہ کے لیے مطیع ہو کر کھڑے رہو۔“ [سورة البقرة: 238]
یہ آیت اور حدیث 99 دلیل ہیں کہ فرض نماز کے لیے کھڑا ہونا واجب ہے۔
البتہ عذر ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے۔
➋ قیام و قعود میں امام کی اقتدا لازم ہے۔
➊ قیام پر قادر شخص کے لیے فرض نماز کھڑے ہو کر پڑھنا واجب ہے۔
فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَىٰ وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ﴾
”نمازوں کی حفاظت کرو، بالخصوص درمیانی نماز کی اور اللہ کے لیے مطیع ہو کر کھڑے رہو۔“ [سورة البقرة: 238]
یہ آیت اور حدیث 99 دلیل ہیں کہ فرض نماز کے لیے کھڑا ہونا واجب ہے۔
البتہ عذر ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے۔
➋ قیام و قعود میں امام کی اقتدا لازم ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 977]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 977 in Urdu
محمد بن شهاب الزهري ← أنس بن مالك الأنصاري