🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
85. باب المسح على الخفين
باب: موزوں پر مسح کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 157
157 صحيح حديث الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ خَرَجَ لِحَاجَتِهِ فَاتَّبَعَهُ الْمُغِيرَةُ بِإِدَاوَةٍ فِيهَا مَاءٌ، فَصَبَّ عَلَيْهِ حِينَ فَرَغَ مِنْ حَاجَتِهِ، فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، (ایک دفعہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم رفع حاجت کے لیے باہر گئے تو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ پانی کا ایک برتن لے کر آپ کے پیچھے گئے، جب آپ قضاے حاجت سے فارغ ہو گئے تو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے (آپ کو وضو کراتے ہوئے) آپ (کے اعضاء مبارکہ) پر پانی ڈالا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الطهارة/حدیث: 157]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 4 كتاب الوضوء: 48 باب المسح على الخفين»
وضاحت: راوي حدیث: سیّدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عیسیٰ یا ابو محمد یا ابو عبداللہ تھی۔ حدیبیہ سے پہلے مسلمان ہوئے اور صلح حدیبیہ اور بیعت رضوان۔ جنگ یمامہ اور شام وعراق کی فتوحات میں شریک رہے کئی مرتبہ کوفہ کے حاکم اور گورنر مقرر ہوئے۔ ستر سال کی عمر میں پچاس ہجری کو ماہ شعبان میں فوت ہوئے۔

الحكم على الحديث:
«صحیح»


Al-Lulu wal-Marjan Hadith 157 in Urdu