🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
433. باب المدينة تنفي شرارها
باب: مدینہ کا بری چیزوں کو اپنے سے دور کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 873
873 صحيح حديث جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَايَعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الإِسْلاَمِ، فَأَصَابَ الأَعْرَابِيَّ وَعْكٌ بِالْمَدِينَةِ، فَأَتَى الأَعْرَابِيُّ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَقِلْنِي بَيْعَتِي، فَأَبى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؛ ثُمَّ جَاءَهُ، فَقَالَ: أَقِلْنِي بَيْعَتِي، فَأَبى؛ ثُمَّ جَاءَهُ فَقَالَ: أَقِلْنِي بَيْعَتِي، فَأَبى؛ فَخَرَجَ الأَعْرَابِيُّ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا الْمَدِينَةُ كَالْكِيرِ تَنْفِي خَبَثَهَا وَيَنْصَعُ طِيبُهَا
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ایک دیہاتی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام پر بیعت کی، پھر اسے مدینہ میں بخار آ گیا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: ”یا رسول اللہ! میری بیعت فسخ کر دیجیے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انکار کیا، پھر وہ دوبارہ آیا اور کہا: ”میری بیعت فسخ کر دیجیے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مرتبہ بھی انکار کیا، پھر وہ آیا اور بیعت فسخ کرنے کا مطالبہ کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مرتبہ پھر انکار کیا، اس کے بعد وہ خود ہی (مدینہ سے) چلا گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا: ”مدینہ بھٹی کی طرح ہے، اپنی میل کچیل کو دور کر دیتا ہے اور خالص مال رکھ لیتا ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 873]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 93 كتاب الأحكام: 47 باب من بايع ثم استقال البيعة»
وضاحت: حدیث کا معنی یہ ہے کہ کہ مدینہ سے ہر وہ شخص نکل جائے گا جس کا ایمان خالص نہیں۔ اس میں صرف خالص ایمان والے رہ جائیں گے۔(مرتبؒ)

الحكم على الحديث:
«صحیح»


Al-Lulu wal-Marjan Hadith 873 in Urdu