المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
عورتوں کی دی ہوئی امان کا بیان
حدیث نمبر: 1055
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ: ثنا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ ، أَنَّ أُمَّ هَانِئٍ أَجَارَتْ حَمْوَيْنِ لَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ: " قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ، وَأَمَّنَّا مَنْ آمَّنْتِ" ، قَالَ ابْنُ الْمُقْرِئِ : وَحَدَّثَنَا بِهِ سُفْيَانُ مَرَّةً أُخْرَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى عَقِيلٍ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَكَرَهُ.
سیدنا ابو مرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا نے اپنے دو سسرالیوں کو پناہ دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جسے آپ نے پناہ دی ہم نے بھی اسے پناہ دی اور جسے آپ نے امان دی ہم نے بھی اسے امان دی۔ ابن مقری کہتے ہیں: یہ روایت ایک اور سند سے بھی مروی ہے جس میں ہے کہ ام ہانی رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور آپ سے اس کا تذکرہ کیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 1055]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 3171، صحیح مسلم: 336/82»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
صحيح
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 1055 in Urdu
يزيد مولى عقيل ← فاختة بنت أبي طالب الهاشمية