پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
تیمم کا بیان
حدیث نمبر: 129
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: ثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، رَفَعَهُ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ سورة النساء آية 43 قَالَ: " إِذَا كَانَتْ بِالرَّجُلِ الْجِرَاحَةُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوِ الْقُرُوحُ أَوِ الْجُدَرِيُّ فَيُجْنِبُ فَيَخَافُ إِنِ اغْتَسَلَ أَنْ يَمُوتَ فَلْيَتَيَمَّمْ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما آیت: «وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ» (اگر تم بیمار يا مسافر ہو۔۔۔۔۔۔) کی تفسیر میں مرفوعاً بیان کرتے ہیں: اگر کسی آدمی کو اللہ کی راہ میں زخم لگ جائے، یا پھوڑا، پھنسی ہو، یا چیچک کا مرض لاحق ہو اور وہ جنبی ہو جائے غسل کرنے کی صورت میں مرنے کا اندیشہ ہو، تو تیمم کر لے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 129]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: سنن الدار قطني: 177/1، اس حديث كو امام ابن خزيمه رحمہ الله 272 نے ”صحيح“ كها هے، البته يه روايت عطاء بن سائب كے اختلاط كي وجه سے ”ضعيف“ هے. جرير كي مخالفت ميں على بن عاصم نے اسے موقوف ذكر كيا هے، يه روايت ان كي بيان كرده هے، جنهوں نے عطاء سے اختلاط كے بعد سنا هے.»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 129 in Urdu
سعيد بن جبير الأسدي ← عبد الله بن العباس القرشي