یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
امام کے اونچی جگہ (چبوترے وغیرہ) پر کھڑے ہو کر نماز پڑھانے کا بیان
حدیث نمبر: 316
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ: ثَنِي طَلْحَةُ بْنُ مُصَرِّفٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كَانَ يَأْتِينَا إِذَا قُمْنَا إِلَى الصَّلاةِ فَيَمْسَحُ صُدُورَنَا وَعَوَاتِقَنَا، وَيَقُولُ: " لا تَخْتَلِفُ صُفُوفُكُمْ فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ، وَكَانَ يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الأَوَّلِ، أَوْ قَالَ: الصُّفُوفِ الأُوَلِ" .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم نماز کے لیے کھڑے ہوتے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سینے اور کندھے پکڑ پکڑ کر فرماتے: صفوں میں آگے پیچھے نہ ہوا کریں، ورنہ دلوں میں پھوٹ پڑ جائے گی۔ نیز فرماتے: اللہ تعالیٰ اور فرشتے پہلی صف والوں یا پہلی صفوں والوں پر رحمتیں بھیجتے ہیں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 316]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح: مسند الإمام أحمد: 4/285، سنن أبي داود: 664، سنن النسائی: 812، سنن ابن ماجہ: 997، مختصراً، اس حدیث کو امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (1556) اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (2161) نے صحیح کہا ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 316 in Urdu
عبد الرحمن بن عوسجة الهمداني ← البراء بن عازب الأنصاري