المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
28. باب تخفيف الصلاة بالناس
لوگوں کو نماز پڑھاتے وقت اختصار (تخفیف) کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 329
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، قَالَ: ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، قَالَ: ثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ:" ذَكَرَ عِنْدَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْها الْمُحَافَظَةَ عَلَى الصَّلاةَ، قَالَتْ: لَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْرَجُ بِهِ يُهَادَى بَيْنَ اثْنَيْنِ تَخُطُّ قَدَمَاهُ الأَرْضَ، فَانْتُهِيَ بِهِ إِلَى أَبِي بَكْرٍ وَهُوَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، فَأُجْلِسَ عَنْ يَسَارِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِصَلاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلاةِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" ، قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: وَهَكَذَا رَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ فَجَلَسَ عَنْ يَسَارِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَفِي حَدِيثِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَرْقَمَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَأْتَمَّ أَبُو بَكْرٍ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأْتَمَّ النَّاسُ بِأَبِي بَكْرٍ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس نمازوں کی حفاظت کا تذکرہ کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو آدمیوں کے سہارے اس طرح مسجد میں لایا جا رہا تھا کہ آپ کے پاؤں مبارک زمین پر گھسٹ رہے تھے، چنانچہ آپ کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچایا گیا جو لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بائیں جانب بٹھا دیا گیا، ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز پڑھ رہے تھے اور لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں نماز پڑھ رہے تھے۔ ابومحمد کہتے ہیں: ابومعاویہ نے بھی اسی طرح بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آکر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بائیں جانب بیٹھ گئے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کر رہے تھے اور لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتدا کر رہے تھے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 329]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 664، صحيح مسلم: 418/95»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 329 in Urdu
الأسود بن يزيد النخعي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق