علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ یعنی آپ آڈیو ، ویڈیو بھیجیں ہم ان شاء اللہ ٹیکسٹ/ پی ڈی ایف میں بنا دیں گے۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
روزوں کا بیان
حدیث نمبر: 381
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، قَالَ: ثَنَا رَوْحٌ ، قَالَ: ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَزْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: " رُخِّصَ لِلشَّيْخِ الْكَبِيرِ وَالْعَجُوزِ الْكَبِيرَةِ فِي ذَلِكَ وَهُمَا يُطِيقَانِ الصَّوْمَ أَنْ يُفْطِرَا إِنْ شَاءَا أَوْ يُطْعِمَا كُلَّ يَوْمٍ مِسْكِينًا وَلا قَضَاءَ عَلَيْهِمَا، ثُمَّ نُسِخَ ذَلِكَ فِي هَذِهِ الآيَةِ: فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ سورة البقرة آية 185، وَثَبَتَ لِلشَّيْخِ الْكَبِيرِ وَالْعَجُوزِ الْكَبِيرَةِ إِذَا كَانَا لا يُطِيقَانِ الصَّوْمَ، وَالْحُبْلَى وَالْمُرْضِعِ إِذَا خَافَتَا أَفْطَرَتَا وَأَطْعَمَتَا كُلَّ يَوْمٍ مِسْكِينًا" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ بوڑھے مرد اور بوڑھی عورت کو، جو روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے تھے، اجازت دی گئی تھی کہ اگر وہ چاہیں تو روزہ نہ رکھیں اور ہر روز کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلائیں، اور ان پر قضا لازم نہ ہو۔ پھر یہ حکم آیت ﴿فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ﴾ (البقرة: 185) سے منسوخ ہو گیا۔ اب یہ اجازت صرف ان بوڑھے مرد اور عورت کے لیے ہے جو روزہ رکھنے کی طاقت نہ رکھتے ہوں، اور حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے لیے اگر انہیں اپنے بچے کا خطرہ ہو، تو وہ روزہ نہ رکھیں اور ہر روز ایک مسکین کو کھانا کھلائیں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصيام/حدیث: 381]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: سنن أبي داود: 2318، السنن الكبرى للبيهقي: 230/4، قتادہ مدلس ہیں جو کہ لفظ "عن" سے بیان کر رہے ہیں، سماع کی تصریح نہیں مل سکی۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 381 in Urdu
سعيد بن جبير الأسدي ← عبد الله بن العباس القرشي