المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
کنوارے اور شادی شدہ زانی کی حد کا بیان
حدیث نمبر: 818
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، قَالَ: أنا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ جُرَيْجٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَجُلا زَنَى، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجُلِدَ الْحَدَّ، ثُمَّ أُخْبِرَ أَنَّهُ قَدْ كَانَ أَحْصَنَ، فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ" ، قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: رَوَاهُ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، وَأَبُو عَاصِمٍ، وَغَيْرُهُمَا، فقالوا إن رجلا زنى فجلد، ولم يذكر النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے زنا کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا، تو اسے کوڑے مارے گئے، پھر آپ کو بتایا گیا کہ وہ تو شادی شدہ ہے، تب آپ کے حکم کے مطابق اسے سنگسار کیا گیا۔ ابو محمد کہتے ہیں: عثمان بن عمر اور ابو عاصم وغیرہ کی روایت میں ہے کہ ایک آدمی نے زنا کیا تو اسے کوڑے لگائے گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں کیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 818]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف والحديث صحيح: سنن أبي داود: 4438، السنن الكبرى للنسائي: 72، ابن جریج مدلس ہیں، سماع کی تصریح نہیں کی، اس معنی کی روایت صحیح بخاری (6814) میں موجود ہے، سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت بسندِ صحیح موقوفاً بھی سنن کبری نسائی (7174) میں آتی ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده ضعيف والحديث صحيح
الرواة الحديث:
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري