المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
شراب پینے والے کی حد کا بیان
حدیث نمبر: 831
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا سَكِرَ فَاجْلِدُوهُ، ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ فِي الرَّابِعَةِ: فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اسے (شراب نوش کو) نشہ ہو جائے، تو اسے کوڑے مارو، تین مرتبہ آپ نے یہی حکم دیا، پھر چوتھی مرتبہ فرمایا: اسے قتل کر دو۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 831]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح: مسند الإمام أحمد: 291/2، 504، سنن أبي داود: 4484، سنن النسائي: 5665، سنن ابن ماجه: 2572، اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (4447) نے صحیح، امام حاکم رحمہ اللہ (371/4) نے امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحيح الإسناد کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ امام احمد رحمہ اللہ (519/2) نے حدیث عمر بن ابی سلمہ کو بسندِ حسن روایت کیا ہے، اسی طرح حدیث سہیل (280/12) کو حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اسے امام حاکم رحمہ اللہ (371/4، 372) نے امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي