المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
شکار کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 914
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا أَبُو نُعَيْمٍ ، وَيَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالا: ثنا زَكَرِيَّا ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ: ابْنُ يَحْيَى وَهَذَا حَدِيثُ أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَيْدِ الْمِعْرَاضِ؟ فَقَالَ: " مَا أَصَابَ بِحَدِّهِ فَكُلْ، وَمَا أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَهُوَ وَقِيذٌ" قَالَ: وَسَأَلْتُهُ عَنْ صَيْدِ الْكَلْبِ؟ فَقَالَ:" مَا أَمْسَكَ عَلَيْكَ فَكُلْ، فَإِنْ أَخَذَ الْكَلْبُ ذَكَاتَهُ، وَإِنْ وَجَدْتَ مَعَ كَلْبِكَ كَلْبًا أَوْ كِلابًا غَيْرَهُ فَخَشِيتَ أَنْ يَكُونَ قَدْ أَخَذَهُ مَعَهُ وَقَدْ قَتَلَهُ فَلا تَأْكُلْ، فَإِنَّمَا ذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ عَلَى كَلْبِكَ وَلَمْ تَذْكُرْهُ عَلَى غَيْرِهِ" .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے معراض سے شکار کرنے کے متعلق پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ تیز دھار کی طرف سے لگے، تو کھا لیں اور اگر عرض (چوڑائی) کی طرف سے لگے، تو وہ وقيذ (چوٹ سے مری ہوئی) ہے۔ کہتے ہیں: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کتے کے ساتھ شکار کرنے کے متعلق پوچھا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شکار وہ آپ کے لیے روک لے اسے کھا لیں، کیوں کہ کتے کے پکڑنے سے وہ ذبح ہو جاتا ہے، اگر آپ کے کتے کے ساتھ اور کتے بھی موجود ہوں اور یہ اندیشہ ہو کہ اس کے ساتھ ان کتوں نے بھی شکار کو پکڑا ہے اور قتل کیا ہے، تو پھر اسے نہ کھائیں، کیوں کہ آپ نے اپنے کتے کو چھوڑتے وقت اللہ کا نام لیا ہے، باقیوں پر تو نہیں لیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 914]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 5475، صحيح مسلم: 1929۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عدي بن حاتم الطائي، أبو طريف، أبو وهب | صحابي | |
👤←👥زكريا بن أبي زائدة الوادعي، أبو يحيى زكريا بن أبي زائدة الوادعي ← عدي بن حاتم الطائي | ثقة | |
👤←👥يعلى بن عبيد الطناقسي، أبو يوسف يعلى بن عبيد الطناقسي ← زكريا بن أبي زائدة الوادعي | ثقة إلا في حديثه عن الثوري ففيه لين | |
👤←👥الفضل بن دكين الملائي، أبو نعيم الفضل بن دكين الملائي ← يعلى بن عبيد الطناقسي | ثقة ثبت | |
👤←👥محمد بن يحيى الذهلي، أبو عبد الله محمد بن يحيى الذهلي ← الفضل بن دكين الملائي | ثقة حافظ جليل |
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 914 in Urdu
زكريا بن أبي زائدة الوادعي ← عدي بن حاتم الطائي