المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
قسموں کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 922
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِيِّ ، وَمَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، قَالا: ثنا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: وَأَبِي أَبِي، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ" ، قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا حَلَفْتُ بِهِ بَعْدُ ذَاكِرًا وَلا آثِرًا، الْحَدِيثُ لابْنِ الْمُقْرِئِ.
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہہ رہے تھے: میرے باپ کی قسم! میرے باپ کی قسم! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے آباء کی قسمیں کھانے سے منع فرماتا ہے۔ سیدنا عمر بیان فرماتے ہیں: اللہ کی قسم! اس کے بعد میں نے کبھی اپنی طرف سے بات کرتے ہوئے یا کسی اور سے بیان کرتے ہوئے یہ (باپ کی قسم) نہیں کھائی۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 922]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 6647، صحيح مسلم: 1646۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
صحيح
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 922 in Urdu
سالم بن عبد الله العدوي ← عبد الله بن عمر العدوي