یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
جنابت اور اس سے طہارت (غسل) کا بیان
حدیث نمبر: 98
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنِّي امْرَأَةٌ أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِي، أَفَأَنْقُضُهُ لِغُسْلِ الْجَنَابَةِ؟ فَقَالَ:" إِنَّمَا يَكْفِيكِ أَنْ تَحْثِي عَلَيْهِ ثَلاثَ حَثَيَاتٍ مِنْ مَاءٍ ثُمَّ تُفِيضِي عَلَيْكِ الْمَاءَ فَتَطْهُرِي، أَوْ قَالَ: فَإِذَا أَنْتِ قَدْ طَهُرْتِ" .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! میں بالوں کو خوب اچھی طرح سر پر گوندھتی ہوں، تو کیا غسل جنابت کے وقت انہیں کھول دیا کروں؟ فرمایا: اتنا ہی کافی ہے کہ سر پر تین لپ پانی ڈال لیں، پھر پورے بدن پر پانی ڈالیں، آپ پاک ہو جائیں گی۔ یا یوں فرمایا: ایسا کریں گی تو پاک ہو جائیں گی۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 98]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح مسلم: 330»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
صحيح مسلم
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 98 in Urdu
عبد الله بن رافع المخزومي ← أم سلمة زوج النبي