علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
مکاتب اور مدبر (غلاموں کی اقسام) کا بیان
حدیث نمبر: 984
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، قَالَ: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: أَعْتَقَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُلامًا لَهُ لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرَهُ عَنْ دُبُرٍ مِنْهُ، فَسَأَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ يَبْتَاعُهُ مِنِّي، فَقَالَ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَا ابْتَاعُهُ فَابْتَاعَهُ" ، قَالَ عَمْرٌو: وَقَالَ جَابِرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ غُلامًا قِبْطِيًّا مَاتَ عَامَ الأَوَّلِ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: وَزَادَ فِيهِ أَبُو الزُّبَيْرِ يُقَالُ لَهُ: يَعْقُوبُ.
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک آدمی نے اپنی موت کے بعد اپنے غلام کو آزاد کرنے کا کہا، اس کے پاس اس غلام کے علاوہ کوئی اور مال نہیں تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: اس غلام کو مجھ سے کون خریدے گا؟ نعیم بن عبد اللہ نے کہا: میں خریدوں گا، چنانچہ انہوں نے خرید لیا۔ عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: وہ ایک قبطی غلام تھا، جو پہلے ہی سال مر گیا۔ ابوالزبیر نے یہ اضافہ کیا ہے کہ اس (غلام) کا نام یعقوب تھا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 984]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 2534، صحيح مسلم: 997۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
صحيح
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 984 in Urdu
عمرو بن دينار الجمحي ← جابر بن عبد الله الأنصاري