علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
احکام اور فیصلوں کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 996
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثني عَبْدُ الرَّزَّاقِ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ عَلَى السِرَّاجِ لَيْلَةَ الْوَدَاعِ، قَالَ: أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا اجْتَهَدَ الْحَاكِمُ فَأَصَابَ فَلَهُ أَجْرَانِ اثْنَانِ، وَإِذَا اجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ وَاحِدٌ" ، قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: وَلا نَعْلَمُ أَحَدًا رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الثَّوْرِيِّ غَيْرَ مَعْمَرٍ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی حاکم اجتہاد (کوشش) سے درست فیصلہ کرتا ہے، تو اسے دو اجر ملتے ہیں اور جب کوئی حاکم اجتہاد سے فیصلہ کرتا ہے، لیکن وہ فیصلہ غلط ہوتا ہے، تو اسے بھی ایک اجر ملتا ہے۔ ابو محمد کہتے ہیں: ہمیں معلوم نہیں کہ اس حدیث کو معمر کے علاوہ کسی اور نے ثوری سے بیان کیا ہو۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 996]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح سنن النسائي: 5383، سنن الترمذي: 1326، سنن الدارقطني: 4/204، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن غریب، امام ابو عوانہ رحمہ اللہ (6397) اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (5060) نے صحیح کہا ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده صحيح سنن النسائي
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 996 in Urdu
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي