مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
147. من رخص في زيارة القبور
قبروں کی زیارت کی رخصت کا بیان
ترقیم عوامۃ: 11935 ترقیم الشثری: -- 12172
١٢١٧٢ - حدثنا عبيدة بن حميد عن (ابي) (١) فروة الهمداني عن الغيرة بن سبيع عن (ابن) (٢) بريدة عن ابيه قال: جالست النبي ﷺ في المجلس فرايته حزينا فقال له رجل من القوم: ما لك يا رسول الله كانك حزين؟ قال:"ذكرت امي"، ثم قال رسول الله ﷺ:"كنت نهيتكم عن لحوم الاضاحي ان تاكلوها إلا ثلاثة فكلوا واطعموا وادخروا ما بدا لكم، ونهيتكم عن زيارة القبور فمن اراد ان يزور قبر امه فليزره، وكنت نهيتكم عن الدباء والحنتم والمزفت والنقير فاجتنبوا كل مسكر (وانبذوا) (٣) فيما بدا لكم" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ص]: (ابن).
(٢) في [أ، ب، ز، هـ]: (أبي).
(٣) في [ص]: (وانتبذوا).
(٤) حسن؛ المغيرة بن سبيع صدوق، ومثله عبيدة، أخرجه مسلم (٩٧٧)، وأحمد (٢٢٩٥٨).
حدثنا عبيدة بن حميد ، عن ابي فروة الهمداني ، عن المغيرة بن سبيع ، عن ابن بريدة ، عن ابيه ، قال: جالست النبي صلى الله عليه وسلم في المجلس فرايته حزينا فقال: له رجل من القوم: ما لك يا رسول الله , كانك حزين؟ قال:" ذكرت امي، ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم كنت نهيتكم عن لحوم الاضاحي ان تاكلوها إلا ثلاثة ايام، فكلوا , واطعموا , وادخروا ما بدا لكم، ونهيتكم عن زيارة القبور , فمن اراد ان يزور قبر امه فليزره، وكنت نهيتكم عن الدباء والحنتم والمزفت والنقير , فاجتنبوا كل مسكر , وانبذوا فيما بدا لكم".
حضرت ابن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک بار مجلس میں تشریف فرما تھے اور انتہائی غمگین تھے، لوگوں میں سے ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کیا وجہ ہے آپ غمگین دکھائی دے رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں میں اپنی والدہ کو یاد کر رہا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا، پس (اب) تم خود کھاؤ اور دوسروں کو کھلاؤ اور جتنا چاہو ذخیرہ کرو، اور میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا، پس جو اپنی والدہ کی قبر کی زیارت کرنا چاہتا ہے وہ زیارت کرے، اور میں نے تمہیں کدو کے برتن سے، سبز رنگ کے برتن سے، سبز رنگ کے روغن سے رنگے ہوئے برتن سے اور پیالہ نما گڑھا کی ہوئی لکڑی جس میں کھجور کی شراب بنائی جاتی ہے اس برتن سے منع کیا تھا، پس تم ہر نشہ والی چیز سے اجتناب کرو اور باقی جتنی چاہو پیؤ، (جس میں نشہ نہ ہو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12172]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12172، ترقيم محمد عوامة 11935)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 12172 in Urdu