مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. من كان يمسك عما يمسك (عنه) المحرم
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ھدی بھیجنے والا ان چیزوں سے اجتناب کرے گا جن سے محرم اجتناب کرتا ہے
ترقیم عوامۃ: 12866 ترقیم الشثری: -- 13148
١٣١٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: ثنا عبد الوهاب الثقفي عن جعفر بن محمد عن ابيه ان عمر وعليا وابن عباس كانوا يقولون في الرجل يرسل (بدنته) (١) : انه يمسك (عما يمسك) (٢) عنه المحرم، ليس (ان لا) (٣) يلبي (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ص، ز]: (بدنته)، وفي [ن]: (بدنه)، وفي [ف]: (ببدنته).
(٢) سقط من: [ص].
(٣) في [أ، ب، س، ص، هـ]: (إلا).
(٤) منقطع؛ جعفر بن محمد لم يدرك هؤلاء الصحابة.
حضرت عمر، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو ھدی کا جانور بھیجے وہ ان چیزوں سے اجتناب کرے گا جن سے محرم حالت احرام میں اجتناب کرتا ہے اور یہ بھی نہیں ہے کہ وہ تلبیہ نہ پڑھے اور حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ جن لوگوں کے ہاتھ ھدی بھیج رہا ہے ان سے ایک دن مقرر کر کے وعدہ لے لے، پھر جب وہ وعدے والا دن آجائے تو وہ ان سب چیزوں سے اجتناب کرے جن سے محرم کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13148]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13148، ترقيم محمد عوامة 12866)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 13148 in Urdu