🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. في (رجل) تزوج (ابنة) لرجل (فزفت) (إليه) ابنة له أخرى
ایک آدمی نے کسی شخص کی بیٹی سے نکاح کیا لیکن شب زفاف میں دوسری بیٹی اسے پیش کی گئی تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16617 ترقیم الشثری: -- 17152
١٧١٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: (نا) (١) عبد العزيز بن عبد الصمد العمي عن بديل بن ميسرة العقيلي عن (ابي) (٢) (الوضيء) (٣) ان رجلا تزوج إلى رجل من اهل الشام ابنة له (ابنة) (٤) مهيرة فزوجه وزفت إليه ابنة (له) (٥) اخر (ى) (٦) بنت (فتاة) (٧) (فسالها) (٨) الرجل بعد ما دخل بها: (ابنة) (٩) من انت؟ قالت: ابنة فلان! يعني (الفتاة) (١٠) ، فقال: إنما تزوجت إلى (ابيك) (١١) ابنة المهيرة فارتفعوا إلى معاوية بن ابي سفيان فقال: امراة بامراة وسال من حوله من اهل الشام فقال: امراة بامراة ⦗٢٦٦⦘ فقال الرجل (لمعاوية) (١٢) : (ارفعنا) (١٣) إلى علي بن ابي طالب فقال: اذهبوا إليه فاتوا عليا فرفع علي من الارض شيئا فقال: القضاء في هذا (ايسر) (١٤) من هذا، لهذه ما سقت (إليها) (١٥) بما استحللت من فرجها (وعلى) (١٦) ابيها ان (يجهز) (١٧) الاخرى بما سقت إلى هذه (ولا تقربها) (١٨) حتى تنقضي عدة هذه الاخرى، قال: واحسب انه جلد اباها او اراد ان يجلده (١٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ز]: (حدثنا).
(٢) في [هـ]: (ابن).
(٣) في [أ، جـ، هـ، س]: (الوضين)، وانظر: تهذيب الكمال ١٤/ ١٦٩.
(٤) سقط من: [ز].
(٥) سقط من: [هـ، ط].
(٦) سقط من: [ط].
(٧) في [س، ط، هـ]: (قتادة).
(٨) في [أ، ب، س]: (فسألهما).
(٩) في [ك]: (ابنته)، وفي [س]: سقط.
(١٠) في [س، هـ]: (قتادة).
(١١) في [أ، ك]: (ابنك)، وفي [س، هـ]: (أمك).
(١٢) في [س]: (بمعاوية)؛ وفي [هـ]: (يا معاوية).
(١٣) في [س، هـ]: (ارفعها).
(١٤) في [أ، ب، س]: (السير).
(١٥) سقط من: [س].
(١٦) في [س، هـ]: (فعلى).
(١٧) في [أ، ب]: (يخير)، وفي [ط]: (يخبر)، وفي [هـ، س]: (يجزيء).
(١٨) في [أ، ب، س، ط]: (يقربها).
(١٩) صحيح.

حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا عبد العزيز بن عبد الصمد العمي، عن بديل بن ميسرة العقيلي، عن ابن الوضين، ان " رجلا تزوج إلى رجل من اهل الشام ابنة له ابنة مهيرة فزوجه، وزفت إليه ابنة له اخرى ابنة فتاة، فسالها الرجل بعدما دخل بها: ابنة من انت؟ قالت: ابنة فلانة!, تعني: الفتاة، فقال: إنما تزوجت إلى ابيك ابنة المهيرة فارتفعوا إلى معاوية بن ابي سفيان، فقال: امراة بامراة، وسال من حوله من اهل الشام، فقال: امراة بامراة، فقال الرجل: يا معاوية , ارفعها إلى علي بن ابي طالب، فقال: اذهبوا إليه، فاتوا عليا فرفع علي من الارض شيئا، فقال: القضاء في هذا ايسر من هذا , لهذه ما سقت إليها بما استحللت من فرجها وعلى ابيها ان يجهز الاخرى بما سقت إلى هذه، ولا تقربها حتى تنقضي عدة هذه الاخرى , قال: واحسب انه جلد اباها او اراد ان يجلده"
حضرت ابو الوضین فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے شام کے ایک شخص کی بیٹی جس کی کنیت ابنۃ مہیرۃ (مہیرہ کہنے کی وجہ اس کے مہر کا زیادہ ہونا تھا) تھی، نکاح کیا۔ لیکن شبِ زفاف میں اسے ایک دوسری بیٹی پیش کردی گئی جس کی کنیت ابنۃ فتاۃ (اس کا مہر کم تھا) تھی۔ جب اس رات آدمی نے اس لڑکی سے جماع کرلیا تو پوچھا تو کون ہے؟ اس نے کہا کہ میں ابنۃ فتاۃ ہوں۔ اس آدمی نے کہا تمہارے باپ نے تو میری شادی ابنۃ مہیرہ سے کی تھی۔ پس یہ لوگ اپنا مقدمہ لے کر حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ عورت کے بدلے عورت ہوگئی لہٰذا کوئی جھگڑا نہیں۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے اپنے پاس موجود شامی علماء سے اس بارے میں مشورہ کیا تو انہوں نے بھی یہی فتوی دیا۔ پھر اس آدمی نے کہا کہ میں یہ قضیہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے جانا چاہتا ہوں۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس کی اجازت دے دی۔ مقدمہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے زمین سے کوئی معمولی سی چیز اٹھائی اور فرمایا کہ میرے لئے اس کا فیصلہ کرنا اس چیز سے بھی زیادہ معمولی ہے۔ اس عورت کو تو اتنا مہر ملے گا جو تو نے اس کی شرمگاہ کو حلال کرنے کے لئے اسے ادا کیا ہے۔ اور اس کے باپ پر لازم ہے کہ دوسری بیٹی کو وہ مال دے جو تو نے اسے ادا کیا ہے اور تو اس کے قریب اس وقت تک نہ جانا جب تک پہلی لڑکی عدت نہ گزار لے۔ راوی کہتے ہیں کہ میرے خیال میں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لڑکی کے والد کو کوڑے لگوائے یاکوڑے لگوانے کا ارادہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17152]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17152، ترقيم محمد عوامة 16617)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 17152 in Urdu