🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
66. ما قالوا في إعلان النكاح؟
نکاح کے اعلانیہ ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16654 ترقیم الشثری: -- 17191
١٧١٩١ - حدثنا ابو بكر قال: (انا) (١) هشيم عن يونس عن الحسن ان رجلا تزوج امراة فاسر ذلك فكان يختلف إليها في منزلها فرآه جار لها يدخل عليها فقذفه بها فخاصمه إلى عمر بن الخطاب فقال: يا امير المؤمنين! هذا كان يدخل على (جارتي) (٢) (و) (٣) لا اعلمه تزوجها، فقال له: ما تقول؟ فقال: تزوجت امراة على شيء (دون فاخفيت) (٤) ذلك قال: فمن شهدكم؟ قال: اشهدت بعض ⦗٢٧٧⦘ اهلها، قال: فدرا الحد عن قاذفه وقال: اعلنوا هذا النكاح وحصنوا هذه الفروج (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حدثنا).
(٢) في [س، هـ]: (جارية).
(٣) سقط من: [س].
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) منقطع؛ لانقطاع ما بين الحسن وعمر.

حدثنا ابو بكر، قال: انا حدثنا ابو بكر، قال: انا هشيم، عن يونس، عن الحسن، ان رجلا تزوج امراة فاسر ذلك فكان يختلف إليها في منزلها، فرآه جار لها يدخل عليها فقذفه بها، فخاصمه إلى عمر بن الخطاب، فقال: يا امير المؤمنين , هذا كان يدخل على جارتي ولا اعلمه تزوجها , فقال له" ما تقول؟" فقال: تزوجت امراة على شيء دون فاخفيت ذلك , قال:" فمن شهدكم؟" قال: اشهدت بعض اهلها , قال: فدرا الحد عن قاذفه، وقال:" اعلنوا هذا النكاح وحصنوا هذه الفروج"
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے کسی عورت سے خفیہ طور پر شادی کی، وہ اس کے گھرآیا کرتا تھا۔ ایک مرتبہ عورت کے ایک پڑوسی نے آدمی کو اس کے گھر آتے دیکھ لیا تو اس پر تہمت لگا دی۔ یہ جھگڑا لے کر وہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ تہمت لگانے والے پڑوسی نے کہا کہ اے امیر المؤمنین! یہ شخص میری پڑوسن کے پاس آتا ہے اور مجھے ان کے نکاح کا کوئی علم نہیں ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس شخص کا بیان معلوم کیا تو اس نے کہا میں نے اس عورت سے خفیہ طور پر شادی کی ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے گواہوں کی بابت سوال کیا تو اس نے کہا عورت کے کچھ رشتہ دار اس نکاح کے گواہ ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تہمت لگانے والے پر حد تو جاری نہ کی البتہ ان سے فرمایا کہ نکاح کو اعلانیہ کیا کرو اور شرمگاہوں کو پاکدامن رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17191]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17191، ترقيم محمد عوامة 16654)

Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 17191 in Urdu