🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. المرأة تملك من زوجها (شقصا)
اگر عورت اپنے غلام خاوند کے کسی حصہ کی مالک بن جائے تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16735 ترقیم الشثری: -- 17278
١٧٢٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: (نا) (١) عبد السلام عن (عطاء بن السائب) (٢) ⦗٢٩٨⦘ ان امراة ملكت من زوجها (قيمة) (٣) (سبع) (٤) (الدرهم) (٥) (فسئل) (٦) ميسرة عن ذلك فقال: حرمت عليه، ولا ادري من اين تحل له؟.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حدثنا).
(٢) في [ب]: تكررت. وفي [ز]: (عطاء بن السكيب).
(٣) في [أ، ب]: ما بين القوسين ساقط.
(٤) في [ص]: (سبعة).
(٥) في [ز]: (دراهم)، وفي [جـ]: (الدرام)، وكذلك [س].
(٦) في [أ، ب]: (قبل).

حدثنا ابو بكر، قال: نا عبد السلام، عن عطاء بن السائب،" ان امراة ملكت من زوجها قيمة سبع الدرهم، فسئل ميسرة عن ذلك، فقال: حرمت عليه ولا ادري من اين تحل له؟
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک عورت اپنے خاوند کی سات درہم کے بقدر مالک بن گئی۔ اس بارے میں حضرت میسرہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ عورت اپنے خاوند کے لئے حرام ہوگئی۔ اور میں نہیں جانتا کہ وہ اس کے لئے کیسے حلال ہوگی؟ میں حضرت شعبی سے ملا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ابوبکر بن ابی موسیٰ سے ملو اور ان سے سوال کرو۔ وہ ان دنوں وہاں قاضی تھے۔ میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تم کسی چیز کی طاقت نہیں رکھتے تو وہ کام کرلو جس کی تم طاقت رکھتے ہو۔ میں حضرت شعبی کے پاس آیا اور ان سے سارا واقعہ ذکر کیا تو وہ مسکرا دیئے۔ اور فرمایا کہ تم عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ کے پاس جاؤ اور ان سے سوال کرو۔ میں ان کے پاس گیا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ عورت اپنے خاوند کے لئے حرام ہوگئی۔ میں نے ان سے پوچھا کہ وہ کیسے حلال ہوگی؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اسے ہبہ کردے، یا آزاد کردے یا بیچ دے۔ میں واپس حضرت شعبی کے پاس گیا میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ان کے پاس واپس جاؤ اور ان سے سوال کرو کہ وہ عدت گزارے گی یا نہیں؟ میں ان کے پاس واپس آیا تو انہوں نے فرمایا کہ نہیں وہ عدت نہیں گزارے گی۔ میں حضرت شعبی کے پاس واپس آیا اور انہیں اطلاع دی تو انہوں نے فرمایا کہ فتوی کو محفوظ کرلو۔ میں ابن معقل کے پاس آیا۔ راوی عبدالسلام فرماتے ہیں کہ ان کا قول مجھے یاد نہیں رہا البتہ عمار بن رزیق نے عطاء بن سائب کی روایت سے ابن معقل کا قول نقل کیا ہے کہ وہ دونوں نکاح کا اعادہ کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17278]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17278، ترقيم محمد عوامة 16735)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 17278 in Urdu