🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
129. في العبد يتزوج بغير إذن مولاه فيعطي الصداق فيعلم به
اگر کوئی غلام آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرے اور مہر دے اور پھرآقاکو علم ہو تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17123 ترقیم الشثری: -- 17697
١٧٦٩٧ - حدثنا عبد الاعلى عن داود عن عبد الله بن قيس ان غلاما لابي موسى وكان صاحب إبله تزوج امة لبني جعدة وساق إليها خمس ذود فحدث ابو موسى فارسل إليهم: ارسلوا إلي (غلامي) (١) ومالي، فقالوا: اما الغلام فغلامك، واما المال فقد استحل به فرج (صاحبتنا) (٢) ، فاختصموا إلى عثمان بن عفان فقضى لهم عثمان بخمس ما استحل به فرج صاحبتهم ورد على ابي موسى (ثلاثة) (٣) (اخماسه) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (غلامًا).
(٢) في [ك]: (صاحبتهم).
(٣) في [جـ]: (ولا).
(٤) في [س]: (أخماس).
(٥) مجهول، لجهالة عبد اللَّه بن قيس.

حدثنا حدثنا عبد الاعلى، عن داود، عن عبد الله بن قيس، ان" غلاما لابي موسى وكان صاحب إبله، تزوج امة لبني جعدة وساق إليها خمس ذود، فحدث ابو موسى فارسل إليهم: ارسلوا إلي غلاما ومالي , فقالوا: اما الغلام فغلامك واما المال فقد استحل به فرج صاحبتنا، فاختصموا إلى عثمان بن عفان فقضى لهم عثمان بخمسي ما استحل به فرج صاحبتهم، ورد على ابي موسى ثلاثة اخماسه"
حضرت عبد اللہ بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا ایک غلام تھا، جو ان کے اونٹوں کا نگران بھی تھا۔ اس نے بنو جعدہ کی ایک باندی سے شادی کی اور اسے مہر میں پانچ اونٹ دیئے۔ جب حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو اس بات کا پتہ چلا تو انہوں نے بنو جعدہ کو پیغام بھجوایا کہ میرا غلام اور میرا مال مجھے واپس کرو۔ انہوں نے کہا کہ غلام تو آپ کا ہی ہے البتہ وہ مال اب عورت کا مہر بن گیا۔ یہ مقدمہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس پیش کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ پورے مال کے دو خمس تو عورت کا مہر ہوں گے اور تین خمس ابو موسیٰ اشعری کو دے دیئے جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17697]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17697، ترقيم محمد عوامة 17123)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 17697 in Urdu