مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
138. في الرجل يتزوج المرأة بكرا (أو) ثيبا، كم يقيم عندها؟
اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا؟
ترقیم عوامۃ: 17225 ترقیم الشثری: -- 17816
١٧٨١٦ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم قال: لما تزوج رسول الله ﷺ ام سلمة اقام عندها ثلاثا وقال:"إن شئت سبعت لك وإن شئت قد سبعت لغيرك"، قيل للحكم: من حدثك هذا الحديث؟ فقال: هذا الحديث عند اهل الحجاز معروف (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الحكم ليس من الصحابة.
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا تو ان کے پاس تین دن قیام فرمایا اور پھر ان سے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے پاس سات دن ٹھہر جاؤں اور اگر سات دن ٹھہرا تو دوسری ازواج کے پاس بھی سات دن ٹھہروں گا۔ حضرت حکم سے سوال کیا گیا کہ آپ کو یہ حدیث کس نے بتائی تو انہوں نے فرمایا کہ یہ حدیث اہل حجاز کے یہاں مشہور ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17816]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17816، ترقيم محمد عوامة 17225)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 17816 in Urdu