مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
168. ما قالوا في الرجل يتزوج الأمة (فتعتق) قبل أن يدخل بها (فتخير)، (فتختار) نفسها، هل لها (صداق)
اگر ایک آدمی کسی باندی سے شادی کرے، پھر دخول سے پہلے اس باندی کو آزاد کردیا جائے، پھر شرعی حکم کے مطابق اس عورت کو خاوند کے قبول کرنے اور نہ کرنے کا اختیار ملے لیکن وہ خاوند سے علیحدگی کو اختیار کرلے تو کیا اسے مہر ملے گا؟
ترقیم عوامۃ: 17530 ترقیم الشثری: -- 18133
١٨١٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا (عبدة) (١) بن سليمان عن سعيد عن عبد الكريم عن مجاهد ومقسم عن ابن عباس ان امة اعتقت فاختارت نفسها قبل ان ⦗٥٠٥⦘ يدخل بها قال: لا شيء لها، لا (يجمع) (٢) عليه (امر) (٣) (يذهب) (٤) بنفسها وماله (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط]: (عبيده).
(٢) في [هـ]: (يجتمع)، وفي [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك]: (يجمع).
(٣) في [ط، هـ]: (أن)، وفي [أ، ب، جـ، س، ز، ك]: (أمر).
(٤) في [ط، هـ]: (تذهب).
(٥) صحيح.
حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا عبدة بن سليمان، عن سعيد، عن عبد الكريم، عن مجاهد، ومقسم، عن ابن عباس : ان امة اعتقت فاختارت نفسها قبل ان يدخل بها قال:" لا شيء لها , لا يجمع عليه امر يذهب بنفسها، وماله"
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی کسی باندی سے شادی کرے، پھر دخول سے پہلے اس باندی کو آزاد کردیا جائے، پھر شرعی حکم کے مطابق اس عورت کو خاوند کے قبول کرنے اور نہ کرنے کا اختیار ملے لیکن وہ خاوند سے علیحدگی کو اختیار کرلے تو کیا اسے مہر ملے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے کچھ نہیں ملے گا، وہ اپنے نفس اور مہر دونوں چیزوں کو حاصل نہیں کرسکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18133]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18133، ترقيم محمد عوامة 17530)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 18133 in Urdu