مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
168. ما قالوا في الرجل يتزوج الأمة (فتعتق) قبل أن يدخل بها (فتخير)، (فتختار) نفسها، هل لها (صداق)
اگر ایک آدمی کسی باندی سے شادی کرے، پھر دخول سے پہلے اس باندی کو آزاد کردیا جائے، پھر شرعی حکم کے مطابق اس عورت کو خاوند کے قبول کرنے اور نہ کرنے کا اختیار ملے لیکن وہ خاوند سے علیحدگی کو اختیار کرلے تو کیا اسے مہر ملے گا؟
ترقیم عوامۃ: 17534 ترقیم الشثری: -- 18137
١٨١٣٧ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث (عن هشام) (١) عن عبد الكريم عن مجاهد قال: لا شيء لها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: سقطت.
حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث، عن هشام، عن عبد الكريم، عن مجاهد، قال:" لا شيء لها"
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کسی باندی سے شادی کرے، پھر دخول سے پہلے اس باندی کو آزاد کردیا جائے، پھر شرعی حکم کے مطابق اس عورت کو خاوند کے قبول کرنے اور نہ کرنے کا اختیار ملے لیکن وہ خاوند سے علیحدگی کو اختیار کرلے تو اسے کچھ نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18137]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18137، ترقيم محمد عوامة 17534)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 18137 in Urdu