مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
196. ما قالوا في الرجل يطلق امرأته فترتفع حيضتها
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے اور پھراس کوحیض نہ آئے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19337 ترقیم الشثری: -- 20112
٢٠١١٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن علية عن ايوب عن نافع عن سليمان بن يسار ان الاحوص -رجلا من (اهل الشام) (١) - طلق امراته تطليقة او تطليقتين فمات وهي في الحيضة الثالثة من الدم، فرفع ذلك إلى معاوية فسال عنها فضالة ابن عبيد، ومن هناك من اصحاب النبي ﵇، فلم يوجد عندهم فيها (علم) (٢) ، فبعث (بها) (٣) راكبا إلى زيد بن ثابت فقال: لا ترثه، وإن ماتت لم يرثها (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الأنصام).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [ز، ك]: (عليها)، وفي [جـ]: (فها).
(٤) صحيح.
حضرت سلیمان بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شام کے ایک آدمی جن کا احوص تھا انہوں نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دے دیں، ابھی وہ عورت تیسرے حیض میں تھی کہ آدمی کا انتقال ہوگیا۔ یہ مقدمہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس پیش کیا گیا تو انہوں نے اس بارے میں حضرت فضالہ بن عبید سے دوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ م سے سوال کیا۔ لیکن کسی نے اس کا جواب نہ دیا۔ لہٰذا ایک سوار کو حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس اس بارے میں سوال کرنے کے لئے بھیجا گیا انہوں نے فرمایا کہ وہ وارث نہیں ہوگی اور اگر عورت مرجائے تو خاوند بھی وارث نہیں ہوگا اور انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20112]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20112، ترقيم محمد عوامة 19337)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 20112 in Urdu