مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
204. من قال: ترثه ما دامت في العدة منه إذا طلق وهو مريض
جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الموت کی حالت میں طلاق دے تو اگر عورت اس کی وفات کے وقت عدت میں ہوتو وارث ہوگی
ترقیم عوامۃ: 19384 ترقیم الشثری: -- 20162
٢٠١٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا حاتم بن إسماعيل عن هشام قال: سالت عروة عن الرجل يطلق امراته البتة، ايرث احدهما الآخر؟ وهل لها نفقة؟ فقال: لا يرث احدهما الآخر، ولا نفقة لها، إلا ان (تكون) (١) حبلى فينفق عليها حتى تضع، او يطلق مضارا في (مرض) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (إلا أن يكون).
(٢) في [هـ]: (مرضه).
حضرت ہشام رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عروہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو حتمی طلاق دے دے تو کیا وہ ایک دوسرے کے وارث ہوں گے؟ اور کیا عورت کو نفقہ ملے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوں گے اور عورت کو نفقہ بھی نہیں ملے گا، البتہ اگر حاملہ ہو تو نفقہ ملے گا۔ آدمی بچے کی پیدائش تک اس پر خرچ کرے گا۔ اسی طرح اگر مرض الموت میں عورت کو نقصان پہنچانے کے لئے طلاق دے تب بھی یہی حکم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20162]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20162، ترقيم محمد عوامة 19384)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 20162 in Urdu