مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
280. ما قالوا في إحداد المرأة على زوجها؟
عورت کا اپنے خاوند کی وفات پر سوگ منانا
ترقیم عوامۃ: 19630 ترقیم الشثری: -- 20430
٢٠٤٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد عن حميد ابن نافع انه سمع زينب بنت ام سلمة (تحدث) (١) انها سمعت ام سلمة وام حبيبة (تذكران) (٢) ان امراة اتت النبي ﷺ فذكرت ان ابنة لها توفي عنها زوجها، فاشتكت عينها فهي تريد ان تكحلها، فقال رسول الله ﷺ:"قد كانت (إحداكن) (٣) (ترمي) (٤) بالبعرة (على) (٥) راس الحول، وإنما هي اربعة اشهر وعشرا" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط، ك]: (يحدث).
(٢) في [أ، ب، س، ط]: (تحدث).
(٣) في [س، ط]: (إحديكن).
(٤) في [س]: (ترى).
(٥) في [هـ]: (عند).
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٣٣٨)، ومسلم (١٤٨٨).
حضرت ام سلمہ اور حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہ ما روایت کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ ایک خاتون حضور 5 کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ ان کی ایک بیٹی کا خاوند انتقال کرگیا ہے۔ اس کی آنکھ میں تکلیف ہے اور وہ سرمہ لگانا چاہتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے ایک سال پورے ہونے پر اونٹ کی مینگنی پھینکتی تھی، اب تو عدت چار مہینے دس دن ہے۔ حضرت حمید رضی اللہ عنہ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ اونٹ کی مینگنی پھینکنے کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ زمانہ جاہلیت میں عورت خاوند کے انتقال کے بعد ایک بدترین کمرے میں جابیٹھتی تھی، ایک سال تک وہیں رہتی جب سال پورا ہوجاتا تو باہر نکلتی اور اپنے پیچھے اونٹ کی مینگنی پھینکتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20430]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20430، ترقيم محمد عوامة 19630)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 20430 in Urdu