مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
ترقیم عوامۃ: 19677 ترقیم الشثری: -- 20478
٢٠٤٧٨ - حدثنا شبابة عن ابن ابي ذئب عن سعيد بن خالد عن إسماعيل ⦗١٩⦘ (ابن) (١) عبد الرحمن بن ابي (ذوئب) (٢) عن عطاء بن يسار عن ابن عباس ان النبي ﷺ خرج عليهم وهم جلوس فقال:"الا اخبركم بخير الناس منزلا؟" قلنا: بلى يا رسول الله! قال:"رجل ممسك براس (فرسه) (٣) في سبيل الله حتى يقتل او يموت، الا اخبركم بالذي يليه؟" قالوا: بلى يا رسول الله! قال:"رجل معتزل في شعب يقيم الصلاة ويؤتي الزكاة يعتزل شر الناس" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (عن).
(٢) في [س، ط، هـ]: (ذئب).
(٣) في [ط]: سقطت.
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢١١٦)، والترمذي (١٦٥٢)، وابن حبان (٦٠٥)، والحاكم ٤/ ٤٤٦، والنسائي ٥/ ٨٣، والطبراني (١٠٧٦٨)، وسعيد بن منصور (٢٤٣٤)، وابن المبارك في الجهاد (١٦٩)، وابن أبي عاصم في الجهاد (١٥٣)، وعبد بن حميد (٦٦٨)، والدارمي (٢٤٠٠)، والبيهقي في الشعب (٣٥٣٩).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ لوگوں کے پاس تشریف لائے، سب لوگ بیٹھے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہیں بتاؤں کہ اللہ کے نزدیک سب سے بہترین مرتبہ کس شخص کا ہے؟ ہم نے کہا کیوں نہیں، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ضرور ارشاد فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بہترین درجہ اس شخص کا ہے جو اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے کو پکڑے جا رہا ہو اور وہ شہید کردیا جائے یا مرجائے۔ میں تمہیں بتاؤں اس کے بعد کس شخص کا مرتبہ ہے؟ لوگوں نے عرض کیا ضرور بتائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص لوگوں سے کنارہ کش ہو کر کسی گھاٹی میں رہتا ہو، نماز قائم کرتا ہو او زکوٰۃ ادا کرتا ہو اور لوگوں کے شر سے محفوظ رہتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20478]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20478، ترقيم محمد عوامة 19677)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 20478 in Urdu