🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19746 ترقیم الشثری: -- 20549
٢٠٥٤٩ - حدثنا يزيد بن هارون انا حميد عن انس بن مالك ان عمه غاب عن قتال بدر فقال: غبت عن اول قتال قاتله رسول الله ﷺ والله لئن اراني الله قتال المشركين ليرين الله ما اصنع؟ فلما كان يوم احد انكشف المسلمون فقال: اللهم إني اعتذر إليك مما صنع هؤلاء، يعني المسلمين، (وابرا) (١) إليك مما جاء به هؤلاء، يعني المشركين، ثم تقدم فلقيه سعد (باخراها) (٢) دون احد، فقال (له) (٣) (سعد) (٤) : انا معك، قال سعد: فلم (استطع) (٥) (ان) (٦) اصنع (كما) (٧) صنع ووجد فيه (بضع) (٨) وعشرون ضربة بسيف، وطعنة (برمح) (٩) و (رمية) (١٠) بسهم فكنا نقول: فيه وفي اصحابه نزلت: ﴿فمنهم من قضى نحبه ومنهم من ينتظر﴾ [الاحزاب: ٢٣] (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أبوء).
(٢) كذا في أكثر النسخ وهو موافق لما في منتخب عبد بن حميد (١٣٩٦)، وفي المسند (لاخراها)، وفي [هـ]: بدلها (فقال: يا سعد بن معاذ الجنة ورب الكعبة، إني أجد ريحها من)، وفي [س]: (نحوه).
(٣) سقط (له) من: [أ، ب، س، ط، هـ].
(٤) في [ط]: سقط (سعد).
(٥) في [س]: (أستطيع).
(٦) سقط من: [جـ].
(٧) في [جـ]: (ما).
(٨) في [ط]: (بضنع).
(٩) سقط من: [ط].
(١٠) في [ط]: (برمية).
(١١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٨٠٥)، ومسلم (١٩٠٣).

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان کے چچا کسی وجہ سے غزوہ بدر میں شریک نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں پہلی لڑائی میں تو شریک نہ ہوسکا، لیکن اگر اللہ نے مجھے دوبارہ کافروں سے لڑنے کا موقع دیا تو اللہ تعالیٰ دیکھ لے گا کہ میں کیا کرتا ہوں! پھر غزوہ أحد میں جب مسلمان بکھر گئے تو میرے چچا نے کہا کہ اے اللہ! میں مسلمانوں کے قتل پر تجھ سے معافی مانگتا ہوں اور کافروں کے قتل پر براءت کا اظہار کرتا ہوں۔ پھر وہ آگے بڑھے تو انہیں احد کے پاس حضرت سعد رضی اللہ عنہ ملے۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جیسی لڑائی انہوں نے کی میں ایسی لڑائی کی طاقت نہ رکھتا تھا۔ ان کے جسم میں بیس سے زیادہ تلواروں، نیزوں اور تیروں کے نشان تھے۔ ہم ان کے اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ یہ آیت ان کے بارے میں نازل ہوئی ہے:: ”ان میں سے بعض نے تو اپنی منت کو پورا کردیا اور بعض انتظار کر رہے ہیں۔“ (الاحزاب: ٢٣) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20549]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20549، ترقيم محمد عوامة 19746)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 20549 in Urdu