مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما (قالوا) في الكلب يأكل من صيده؟
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
ترقیم عوامۃ: 19918 ترقیم الشثری: -- 20727
٢٠٧٢٧ - حدثنا (ابو بكر (*) قال: نا) (١) ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن الشعبي قال: قال ابن عباس: إذا ارسلت كلبك فاخذ الصيد فاكل منه فلا تاكل، فإنما امسك على نفسه، وإن هو لم ياكل منه فكل فإنما امسك عليك وإن قتل (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) صحيح.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر تم اپنے کتے کو شکار پر چھوڑ دو اور وہ اس میں سے کھالے تو تم اس کو نہ کھاؤ کیونکہ اس نے شکار کو اپنے لیے دبوچا ہے اور اگر وہ اس میں سے نہ کھائے تو تم کھالو کیونکہ اس نے یہ شکار تمہارے لیے کیا ہے خواہ وہ شکار مرجائے پھر بھی کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20727]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20727، ترقيم محمد عوامة 19918)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 20727 in Urdu