🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. في بيع الغرر والعبد الآبق
غیرموجود چیزوں او ربھاگے ہوئے غلام کی بیع کابیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20896 ترقیم الشثری: -- 21747
٢١٧٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب ان الناس قالوا: (١) ليتنا (قد راينا) (٢) بين عبد الرحمن بن عوف (و) (٣) عثمان بيعا حتى ننظر ايهما اعظم جدا في التجارة، فاشترى عبد الرحمن من عثمان افراسا باربعين الفا و (اشترط عليه) (٤) إن كانت الصفقة (ادركتها) (٥) وهي حية مجموعة إلى الراعي ليست بضالة فقد وجب البيع، ثم جاوز شيئا فقال عبد الرحمن: ما صنعت فرجع إليه فقال: ازيدك ستة آلاف على إن ادركها الرسول وهي حية فعلي، فادركها الرسول وقد نفقت، فخرج عبد الرحمن من الضمان بالشرط الآخر (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (يا).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ز]: (عن).
(٤) في [ط]: (شرط).
(٥) في [أ، حـ]: (أدركتهما)، وفي [س]: (ادركهما).
(٦) صحيح.

حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ لوگوں نے کہا کہ کاش ہم حضرت عبد الرحمن بن عوف اور حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ما کے درمیان ہونے والی بیع کو دیکھ لیں تاکہ ہم جان لیں کہ تجارت میں ان دونوں میں سے کون زیادہ محنت کرنے والا ہے، پھر حضرت عبدا لرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے چالیس ہزار درہم کے بدلے کچھ گھوڑے خریدے اور شرط لگائی کہ جب معاملہ پورا ہو تو سب گھوڑے زندہ ہوں، چرواہے کے پاس جمع ہوں اور گم نہ ہوں، پس جب بیع کا معاملہ طے ہوگیا اور حضرت عبد الرحمن رضی اللہ عنہ تھوڑا آگے بڑھے تو دل میں خود سے کہا کہ تم نے کیا کیا؟ پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف واپس گئے اور ان سے کہا کہ میں تمہارے لئے چھ ہزار زیادہ کردوں گا اگر قاصد ان کو زندہ ہونے کی حالت میں پہنچا دے، پس جب قاصد ان کو لے کر آیا تو ان میں کچھ مرگئے تھے، اس طرح حضرت عبد الرحمن رضی اللہ عنہ دوسری شرط کے ساتھ ضمان سے نکل گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21747]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21747، ترقيم محمد عوامة 20896)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 21747 in Urdu