🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

56. في بيع الغرر والعبد الآبق
غیرموجود چیزوں او ربھاگے ہوئے غلام کی بیع کابیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20881 ترقیم الشثری: -- 21732
٢١٧٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جهضم بن عبد الله عن محمد بن إبراهيم عن محمد بن زيد عن شهر بن حوشب عن ابي (سعيد) (١) قال: (نهى) (٢) رسول الله ﷺ عن شراء ما في بطون الانعام حتى تضع، وعما في ضروعها إلا بكيل، وعن شراء العبد وهو آبق، وعن شراء المغانم حتى تقسم، وعن شراء الصدقات حتى تقبض، وعن ضربة الغائص (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (معبد).
(٢) في [أ، ب]: (يا).
(٣) مجهول؛ لجهالة محمد بن إبراهيم، أخرجه أحمد (١١٣٧٧)، والترمذي (١٥٦٣)، وابن ماجه (٢١٩٦)، وعبد الرزاق (١٤٩٢٣)، وأبو يعلى (١٠٩٣)، والدارقطني ٣/ ١٥، والبيهقي (٥/ ٣٣٨)، وابن زنجويه (١٥٩٣).

حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جانوروں کے پیٹ میں موجود بچوں کی خریدو فروخت سے منع فرمایا جب تک وہ پیدا نہ ہوجائیں، اسی طرح تھنوں میں موجود دودھ کی خریدو فروخت سے منع فرمایا جب تک اسے نکال کر ماپ نہ لیاجائے، بھاگے ہوئے غلام کی بیع سے، اور مال غنیمت کی بیع سے جب تک انہیں تقسیم نہ کردیا جائے، زکوٰۃ میں آنے والی چیزوں کو خریدنے سے جب تک ان پر قبضہ نہ کرلیا جائے اور سمندر میں غوطہ لگانے والے سے یہ معاملہ کرنے سے بھی منع کیا کہ وہ سمندر میں غوطہ لگائے گا اور جو کچھ ملے گا وہ مشتری کو دے دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21732]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21732، ترقيم محمد عوامة 20881)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20882 ترقیم الشثری: -- 21733
٢١٧٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن عكرمة قال: قال ابن عباس: لا تبايعوا الصوف على ظهور الغنم، ولا اللبن في الضروع (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اون جب تک جانور کے جسم پر ہو اور دودھ جب تک تھنوں میں ہو بیچنا جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21733]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21733، ترقيم محمد عوامة 20882)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20883 ترقیم الشثری: -- 21734
٢١٧٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن المبارك عن يحيى بن بشر انه سمع عكرمة يقول: لا (تشتر) (١) الغرر من الدابة الضالة، ولا العبد الآبق، فإنك لا تدري (لعلك) (٢) لا تجدهما ابدا، ويؤكل راس مالك باطلا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يشتري).
(٢) في [ز]: (لعلهما).

حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ گم شدہ سواری اور بھاگے ہوئے غلام کو جب تک مل نہ جائے مت بیچو۔ کیونکہ تمہیں کیا معلوم کہ وہ نہ ملیں اور تمہارا مال ضائع ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21734]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21734، ترقيم محمد عوامة 20883)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20884 ترقیم الشثری: -- 21735
٢١٧٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن عبيد الله بن عمر عن ابي الزناد عن الاعرج عن ابي هريرة ان النبي ﷺ نهى عن بيع الغرر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٥١٣)، وأحمد (٧٤١١).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر موجود چیز کی بیع سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21735]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21735، ترقيم محمد عوامة 20884)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20885 ترقیم الشثری: -- 21736
٢١٧٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن اشعث عن الحسن عن (سنان) (١) بن سلمة ان رجلا اشترى من رجل عبدا آبقا فرد البيع (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (شيبان).
(٢) ضعيف منقطع حكمًا؛ أشعث بن سوار ضعيف، والحسن مدلس.

حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوسرے سے بھاگا ہوا غلام خریدا تو حضرت سنان بن سلمہ نے اس بیع کو ختم کرادیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21736]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21736، ترقيم محمد عوامة 20885)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20886 ترقیم الشثری: -- 21737
٢١٧٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا موسى بن عبيدة عن (عبد الله بن دينار عن ابن عمر قال: نهى رسول الله ﷺ) (١) عن بيع الغرر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [ب، س، هـ].
(٢) ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة، أخرجه أحمد (٦٣٠٧)، وابن حبان (٤٩٧٢)، والبيهقي (٥/ ٣٠٢)، وأبو عوانة (٣/ ٢٥٩) (٤٨٨٣)، وعبد بن حميد (٧٤٦).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر موجود چیز کی بیع سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21737]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21737، ترقيم محمد عوامة 20886)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20887 ترقیم الشثری: -- 21738
٢١٧٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن ابي ليلى عن الشعبي قال: نهى رسول الله ﷺ عن بيع الغرر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل ضعيف، الشعبي تابعي، وابن أبي ليلى ضعيف.
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر موجود چیز کی بیع سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21738]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21738، ترقيم محمد عوامة 20887)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20888 ترقیم الشثری: -- 21739
٢١٧٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون بيع الغرر.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف غیر موجود چیز کی بیع کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21739]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21739، ترقيم محمد عوامة 20888)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20889 ترقیم الشثری: -- 21740
٢١٧٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن اشعث عن ابن سيرين والشعبي قالا: لا يجوز بيعه حتى يعلم البيع ما يعلم المشتري.
حضرت ابن سیرین اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ غیر موجود چیز کی بیع اس وقت تک درست نہیں جب تک مبیع کے بارے میں بائع اور مشتری کا علم برابر نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21740]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21740، ترقيم محمد عوامة 20889)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20890 ترقیم الشثری: -- 21741
٢١٧٤١ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: اتى رجل شريحا فقال: إن لي عبدا آبقا، وإن رجلا يساومني (به) (١) فابيعه منه؟ قال: نعم! فإنك إذا رايته فانت بالخيار، فإن شئت اجزت البيع، وإن شئت لم تجزه] (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ز]: (له).
(٢) سقط الخبر من [جـ، ن].

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت شریح کے پاس آیا اور اس نے ان سے کہا کہ میرا ایک غلام بھاگ گیا ہے اور ایک آدمی مجھ سے اس کا بھاؤ کررہا ہے کیا میں اسے بیچ دوں، انہوں نے فرمایا کہ ہاں ٹھیک ہے، لیکن جب تم اسے دیکھو تو تمہیں اختیار ہے کہ چاہو تو بیع کو درست قرار دو اور چاہو تو اسے درست قرار نہ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21741]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21741، ترقيم محمد عوامة 20890)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں