مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
128. من كره الحجر على الحر، ومن رخص فيه
جو حضرات آزاد شخص کو تجارت سے روکنے کو ناپسند کرتے ہیں اور جو حضرات اُس کی اجازت دیتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 21469 ترقیم الشثری: -- 22361
٢٢٣٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن حصين قال: شهدت شريحا (واتاه) (١) رجل ومعه ابن اخيه قد استعدى عليه، فقال (٢) الرجل: إن ابن اخي يكثر (٣) السكر، يعرض (٤) بالشراب، قال شريح: امسك عليه ماله، وانفق عليه بالمعروف، قال: وكان ابن اخيه قد خرجت لحيته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (فأتاه).
(٢) في [ط]: زيادة (إن).
(٣) في [ع]: زيادة (أكل).
(٤) في [أ، هـ]: زيادة (عليه).
حضرت حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس حاضر تھا ایک شخص آیا اس کے ساتھ اس کا بھتیجا تھا جس کے خلاف وہ مدد چا ہ رہا تھا، اس شخص نے عرض کیا کہ یہ میرا بھتیجا نشہ آور اشیاء بہت کھاتا ہے (اس کا اشارہ شراب کی طرف تھا) حضرت شریح رحمہ اللہ نے فرمایا اس کا جیب خرچ روک دے اور اس پر اچھے طریقے سے خرچ کر، حضرت حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کے بھتیجے کی داڑھی کے بال آ چکے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22361]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22361، ترقيم محمد عوامة 21469)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 22361 in Urdu