مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
132. الرجل يكون بين الرجلين فيكاتب بعضهم
ایک غلام دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پھر ان میں سے کوئی ایک اُس غلام کو مکاتب بنا لے
ترقیم عوامۃ: 21490 ترقیم الشثری: -- 22383
٢٢٣٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن في عبد بين رجلين، قال: كان يكره ان يكاتبه احدهما إلا بإذن شريكه، فإن فعل قاسمه الذي لم يكاتب (١) كل شيء اخذ منه، فإذا استكمل الذي كاتبه ما كاتبه عليه عتق وسعى في نصف قيمته (للذي) (٢) لم يكاتبه والولاء بينهما.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (على).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (الذي).
حضرت حسن فرماتے ہیں جو غلام دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو، اسے دوسرے شریک کی اجازت کے بغیر مکاتب بنانا مکروہ ہے، اور اگر بغیر اجازت کے مکاتب بنا لیا تو جتنا مال پہلا شریک غلام سے وصول کرے گا وہ مال دوسرے شریک کے ساتھ تقسیم کرے گا،، پھر غلام مکمل بدل کتابت ادا کر دے تو وہ آزاد ہوجائے گا اور جس آقا نے اس کو آزاد نہیں کیا تھا اس کے لئے نصف قیمت میں سعی کرے گا اور اس غلام کی ولاء دونوں کو ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22383]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22383، ترقيم محمد عوامة 21490)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 22383 in Urdu